18 رجب المرجب, 1446 ہجری
جرمنی
میں بذریعہ انٹرنیٹ یوم اُمِّ عطار کے ایصال
ثواب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
Mon, 4 Oct , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ یوم اُمِّ
عطار
رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا
19اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی زندگی
کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے
اور دوسروں کو بھی نیک اعمال کے رسالے کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ایصال
ثواب کا سلسلہ ہوا۔