27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذیعہ انٹرنیٹ تین مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
Mon, 4 Oct , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذیعہ انٹرنیٹ تین مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیژن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا45
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” بدشگونی اور وہم کا علاج“ کے موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو یہ ذہن
دیا کہ شخص ، جگہ ، چیز یا وَقْت کو منحوس
جاننے کا اسلام میں کوئی تصوُّر نہیں یہ محض وہمی خیالات ہوتے ہیں ۔ بد شگونی لینا
حرام اور نیک فال یا اچھا شگون لینا مُسْتَحَب ہے نیز بَدشگونی کے نقصانات بھی بیان کئے۔