نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اگست 2021ء  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:134

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:865

ہفتہ وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار579

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 301

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار974

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 189

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 295

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):400

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16ہزار183

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار552


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 13 ہزار 72 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ، واکنگ، ریڈنگ، آئلسبری، لوٹن، چیشام، واٹفورڈ، ہائی وکمب، ملٹن نیز، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری، ہیرو(Aylesbury, Luton, Chesham, Watford, High Wycombe, Milton Keynes, Willesden Green, Sudbury, Harrow, Slough, Woking, Reading) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 369 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے  برمنگھم ریجن میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس شعبے کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور مفتشہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیچرز کی تربیت کی نیز اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اسطرح مزید سیشن ہو تے رہنے چاہیئے۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a madani mashwara was held on the first week of September in Colombo,Sri Lanka

The country kabina zimmedara had this mashwara with umme hasnain through skype.

The mashwara was regarding the madani pearls of rabiun noor sharif.


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزجس میں درست تلفظ کے ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس  شعبے میں مزید دینی کام اور مدارس کی تعداد بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اگست2021 ءمیں ملک و بیرونِ ملک 19 نئے مدارس المدینہ گرلزکا آغازہوا جن میں کلاسزکی تعداد32 جبکہ پڑھنے والی بچیوں کی تعداد 640 ہے ۔مزید ایڈمیشن کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیکیاں چھپا ئیں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگوں کے واقعات میں بتایا کہ نیکیاں کس طرح چھپانی چا ہیے نیز کون کون سی نیکیاں ظاہر کر سکتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین (Spain)کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو کیسے بہتر سے بہتر بنایا جائے اس حوالے سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے نیز خوب دینی خدمات سر انجام دینے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام پچھلے دنوں  یوکے گریٹر مانچسٹر کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول کے نکات سمجھائے نیز ماہانہ کارکردگی میں کمی بیشی پر توجہ دلاتے ہوئے دینی حلقے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور بالمشافہ ہونے والے اصلاحِ اعمال اجتماعات میں نیک اعمال کے بستے لگانے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کے رسالے کو تقسیم کرنے اور نئے مہینے کے شروع میں وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے 4 علاقوں راچڈیل، بلیکبرن، بری اور بولٹن (Rochdale, Blackburn, Bury and Bolton) میں تعویذاتِ و اوراد عطاریہ کے بستے لگائے گئے جہاں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات دئیے جاتے ہیں جبکہ اوراد و وظائف کے ذریعے بھی روحانی علاج کیا جاتا ہے۔

تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اگست 2021ء کے مہینے میں کم و بیش 131 تعویذاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ دئیے گئے جبکہ 43 و اور ادِ عطاریہ بھی بتائےگئے۔


اگست 2021 میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات و محفل نعت کے تحت یوکے لندن میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

ماہانہ دینی حلقوں کی تعداد :11

دینی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :104

اس شعبے کے تحت ہونے والی محافل نعت کی تعداد:11

انفرادی کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :10

محفل نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیت کی تعداد :1

محافل نعت کےذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد :10