دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں مہتمم جامعہ اسلام آبادمولانا پروفیسرڈاکٹر محمد
ظفر اقبال جلالی صاحب سے ملاقات کی اور اُنہیں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے
موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں منعقد ہونےوالے دستارفضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
پیش کی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماءکے ریجن ذمہ دارمحمدظہیرعطاری
مدنی، واہ کینٹ
زون ذمہ دارمحمدخالدعطاری مدنی، مولانا صداقت عطاری مدنی ، مولانا وسیم عطاری مدنی اورسیدابوبکرعطاری
موجود تھے۔
بعدازاں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃالمدینہ
العربیہ اور درسی کُتُب کا تعارف پیش کرتے
ہوئے بیروت کی عربی کُتُب تحفے میں دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
خوب سراہا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کوئٹہ
زون کی 3 کابینہ ،فیصل آباداور ملتان ریجن
میں مدنی مشوروں کاسلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ
زون کی 3 کابینہ (خضدار،
جناح اور کوئٹہ ) کافیصل
آباداور ملتان ریجنز میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں
ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے(اسٹال)
لگانے، تقسیم رسائل کرنےاور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف
دیئے۔مکتبۃالمدینہ کا اسٹال لگانے والی اسلامی بہنوں کواہم نکات سمجھائے جس
پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔
اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بُکرز اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن نےذمہ داراسلامی بہنو ں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتاتے ہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیزاسلامی
بیانات کتاب جلد 7 کے اسٹاک کو بروقت اٹھوانے پر بھی کلام ہوا۔اس کےعلاوہ ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے
کے اہداف دیئےگئے جس پر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کےذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مختلف علمائے کرام سے ملاقات کا سلسلہ
رہا جس میں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم
کی۔
اس کے علاوہ علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی جن میں حسنات احمد چشتی، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ
چک شہزاد کے پرنسپل مولانا پیرمختاراحمد نظامی، مولانا صاحبزادہ فاروق بہاؤالحق، مولاناارسلان
جلالی،مولانا رفاقت حسین جلالی،مولاناپیرخورشیداحمدقادری،مولانا سعیداحمد نقشبندی،
معین تبسم، مولانا پروفیسرعبدالغفورنجم صاحب اور مولانا حافظ مشتاق حسین نعیمی
صاحب سمیت طلبۂ کرام بھی شامل تھے،اس کے علاوہ ذمہ داران نےمولانا سعیداحمد
نقشبندی صاحب کے صاحبزادے سے عیادت کی۔
دوسری جانب مولانا پیر نویدالحسن مشہدی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
جنید عطاری سے ملاقات کی ، رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت پچھلے
دنوں لاہور میں عرس ِ حضرت سیدنا داتا علی
ہجویری رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگران شعبہ
تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں سمیت شعبہ تقسیم رسائل
کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے حضرت سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار پر حاضری بھی دی اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں میں مکتبۃ المدینہ کا رسالہ فیضانِ داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ تقسیم کئے۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری قادری آفس اسسٹنٹ تقسیم رسائل،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں کے پنجاب کے شیڈول پر ہیں۔
دوران
شیڈول نگران شوریٰ نے لاہور میں داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصال ثواب کرتے
ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعائیں کیں۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔
S.Pگلشن ڈاکٹر عبد الخالق کا مختلف افسران کے ہمراہ فیضان مدینہ
کراچی کا وزٹ
S.Pگلشن
ڈاکٹر عبد الخالق نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ S.Pگلشن
ڈاکٹر عبد الخالق نےرکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکن شوریٰ
نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
اس
موقع پر D.S.P
ظہور
الرحمن گجر، S.H.Oشفیق
آفریدی، T.I.Bانچارج
عبد الرحمن بھی موجود تھے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران زون نے ٹوبہ سٹی وکلاء بار میں
وکلاء سے ملاقاتیں کیں۔
نگران
نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے
والے دینی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران زون نے انہیں اپنا وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ
ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں نگران زون وکلاء کومکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”نور کا کھلونا “اور
”امام مالک کا عشقِ مدینہ“ تحفے میں دیا۔
پچھلے دنوں حافظ آباد پنجاب کے مقامی میرین گولڈ
مارکی میں دعوتِ اسلامی کی زیرنگرانی تاجر
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران شعبہ پاکستان شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں تاجران کے ساتھ ساتھ دیگر
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےعاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ،مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے بیان کےدوران ’’تاجر کو کیسا
ہونا چاہیے‘‘کےموضوع پر بیان کیا،نگرانِ شعبہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں
تجارت کرنے سے پہلے تجارت کے شرعی اصولوں کو سیکھنا چاہیے تاکہ ہم عین شریعت کے
مطابق تجارت کر سکیں ،اس دوران نگرانِ شعبہ نے انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی جن شعبہ جات کے ذریعے
دین کی خدمت کررہی ہے اُن میں سے چند شعبہ جات کی پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی، اس کےبعد نگران شعبہ نے صلوۃ و سلام پڑھااور دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےحیدر آباد ڈسٹرکٹ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مطہر وٹو سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف جات کا تعارف پیش کیا اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”بدشگونی“ تحفے میں پیش کی۔
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کےبعد اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرےاورنابینا اسلامی بھائیوں)نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری اسپیشل
پرسنز کے ہمراہ سنتوں بھرے اجتماع میں شریک تھے،اجتماعِ پاک کے اختتام پر اسپیشل
پرسنز نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
واضح رہے اسپیشل پرسنز کے
لئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع
میں اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات تحت شعبہ تعلیم کراچی
ریجن اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران نےایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن اینڈ اسکولز) محمد
ندیم صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کےتحت
ہونے والی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں میں دینی کاموں کے ساتھ
ساتھ اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو کی۔ندیم صاحب نے ذمہ داران کو مکمل تعاون
کی یقین دہانی کروائی اور صوبے بھر کے ڈائریکٹرز اور D.E.O,s
کو خود فون کرکے رضا مند کرنے کی نیت کی۔
عرس
داتا علی ہجویری رحمۃ
اللہ علیہکے
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
بعد
ازاں محمد لیاقت عطاری نے عرس شریف میں ڈیوٹی پر مامور 1122 ریسکیو ایلیٹ فورس اور
پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ
کا شائع کردہ رسالہ ”فیضان داتا علی ہجویری“ تحفے میں پیش کی۔
Dawateislami