27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور کابینہ ڈویژن چشمہ میں ماہانہ مدنی
مشورےکا انعقاد
Mon, 27 Sep , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون کی
پہاڑپور کابینہ ڈویژن چشمہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں چشمہ ڈویژن کی
نگران اسلامی بہن نے ”مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتاہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور
علاقہ نگران اسلامی بہن کو نیو ماہانہ کارکردگی فارم اور ربیع الاول کے نکات
سمجھائے۔
مدنی
مشورے میں ماہ ربیع الاول میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے علاقہ نگران
اسلامی بہن کو اہداف دیئے گئے اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب
دلائی گئی۔ علاقہ نگران اسلامی بہن نے ہر ہفتہ کورس کروانےکا ذہن دیا اور نئے مقامات
پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے نیز علاقہ
مشاورت اور ذیلی سطح پر تقرریاں بھی کی گئی۔