Under the supervision of Majlis Rabta Bara-e-Shakhsiyaat, a Professionals Ijtima’ was conducted in Lancashire Kabinah, UK in previous days. 11 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘Paradise’ and described the attendees (Islamic sisters) the blessings of Paradise and the types of Paradise in the light of the Noble Quran and Hadith. Furthermore, she explained the blessings of giving Sadaqah, recounted the parables of Sahabiyaat and Salehaat on giving Sadaqah and gave them the mindset of giving donations for improving the religious activities of Dawat-e-Islami.


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حافظ آباد، تھانہ سٹی حافظ آباد میں ڈی ایس پی ضیغم ثناء وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد حسنین گوندل کی زیر نگرانی افطار پروگرام ہوا جس میں پولیس کے نوجوانوں کو دعوت اسلامی کی طرف افطار اور ڈنر دیا گیا ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی خیرخواہی اور دل جوئی کرنی چاہیے تاکہ آپس ہمارے درمیان محبت کا اضافہ ہو انہوں نے مزید کہا کے ایک دوسرے کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آئیں نرمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ آخر میں مولانا وسیم عطاری نے کرونا وباء سے محفوظ رہنے اور ملک و ملت کی سلامتی کی دعا کی۔


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ،گوجرانوالہ زون ،علی پور چٹھہ کابینہ ،علی پور مشرقی ڈویژن میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں میڈیا، جج ،اسٹودنٹس ،اسلامی بھائی، کسان  اور تاجروں نے بھی شرکت کی۔

زون ذمہ دار شعبہ تعلیم ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری نے شرکا کو دینی ،فلاحی ، اصلاحی کاموں میں حصہ لینے اور دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گوجرانوالہ زون ذمہ دار شعبہ تعلیم)


مجلس مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈی جی خان  زون کے شہر ڈی جی خان میں زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیبل ہیڈنٹ نعیم شیخ صاحب سے ملاقات کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی چینل کو شروع کے نمبرز پر چلانے کےحوالے سے ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مختلف ایپلیکیشنز کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کیبل ہیڈنٹ نعیم شیخ کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کی ترغیب دلاتے ہوئے اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔


گزشتہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پنجاب حافظ آباد میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں عاشقان رسول نے  خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) حافظ آباد، ڈی ایس پی (DSP) حافظ آباد اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی خصوصی شرکت کی اور دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔(رپورٹ:محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پریڈی پولیس اسٹیشن میں منعقد افطار پروگرام میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اراکین و ذمہ داران نے شرکت کی۔ نیز ایس ایچ او سجاد سے ملاقات کی گئی۔کابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران بھی موجود رہے۔


ایس ایس پی حیدر آباد  عبد السلام شیخ صاحب نے گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کا وزٹ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کا خیر مقدم کیا۔دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے نگران کابینہ کے ہمراہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی و معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی آفتاب خلجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصراً تعارف پیش کیا اور دینی و دنیاوی شعبوں میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شخصیت نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت کی۔اس موقع پر نگران کابینہ نے ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیاسی و سماجی شخصیت بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی  ضلع سبی کے جنرل سیکرٹری محمد زیب رضی نے وزٹ کیا۔ جہاں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ اس موقع پر شخصیت کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف فیضان رمضان تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی افطار پارٹی کی دعوت میں D.C house میں ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر D.C سلامت میمن۔ A.c سلیم شیخ۔ A.c محمد خان کھٹی۔ DSP۔ عابد قائم خانی و دیگر سے ملاقات ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کا مختصر تعارف کروایا اور خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میرپورخاص ڈویژن)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب رانا عبدالشکور خان صاحب سے ان کے چیمبر آف ڈپٹیز لاہور ہائیکورٹ میں ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات دیں۔اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیت کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔دعوت اسلامی سے اپنی خاص محبت کے پیش نظر 4 ایکڑ زمین مین جمبر روڈ کی جگہ دعوت اسلامی کو دینے کی پیشکش کی۔(رپورٹ: محمد عمر فاروق عطاری تحصیل پتوکی)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  داتا صاحب کابینہ، جنوبی زون لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف پولیٹیشن نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ جات کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ اپنے زکوۃ و عطیات کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے۔ (رپورٹ:ندیم عطاری۔رابطہ برائےشخصیات لاہور)