دعوتِ اسلامی کے تحت  20اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ شانِ علی زبان النبی ﷺ ؟ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور زکوۃ کون لے سکتا ہے؟ اس حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں جس پر اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ دعوت ِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کروائے ۔