دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ سیدنا علی المرتضٰی شیر خدا کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کے عرس شریف کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عاشقان رسول کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے دِلوں کو صحابہ، اہل بیت اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے رسالہ ”مولا علی کے 72 ارشادات“ عربی زبان میں بنام (إرشاد ذوي المطالب إلى بعض أقوال سيدنا علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه) پیش کردیا ہے۔

اس رسالے میں آپ جان سکیں گے:

٭سیدنا علی المرتضٰی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کا مختصر تعارف

٭ آپکرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کے مختلف اقوال

٭ شیخینِ کریمین کا مقام ومرتبہ مولا علی کی نظر میں(رضی اللہ عنہم)

٭ مولا علی کی اپنے بیٹے حضرت سیدنا حسن مجتبٰی کو وصیتیں(رضی اللہ عنہما)

27صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

لنک: https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5790