دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20اپریل 2022ء بروز بدھ صوبہ سندھ کی بھنبھور سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سندھ صوبہ نگران ، بھنبھور سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے اور سابقہ سال کی ریکوری کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری طرف 20اپریل 2022ء بروز بدھ لاڑکانہ سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سندھ صوبہ نگران ، لاڑکانہ سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭اسی طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا صوبہ گلگت کی تمام سرکاری ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

٭ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اپریل 2022ء بروز جمعرات کو صوبہ گلگت کی تمام سرکاری ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے گلگت ، دیامیر اور بلتستان سرکاری ڈویژن ،ڈسٹرکٹ ، کابینہ اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔