اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے بن قاسم میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی
زون سطح ،بن قاسم کی زون نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں
اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ
بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو جدول سمجھایا اورماہ رمضان کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدرسات کی ڈونیشن کے حوالے سے تربیت کی۔ آخر میں مفتشہ اسلامی بہن نے مدنی قائدہ پڑھانے
کے حوالے سے مدرسات کو نکات بتائے۔
شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام کوئٹہ کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت برائے اصلاحِ اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نے نیک اعمال کا تعارف بیان کرتےہوئے
نیک اعمال رسالہ کی اہمیت بتائی اور نیک
اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کا آسان طریقہ بھی سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نے
روزانہ نیک اعمال رسالے کےذریعہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ رسالہ جمع
کروانے کی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات پاک سطح اور زون سطح ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ
بالغات کی پاک سطح اور زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مدرسات کی تربیت کرتے
ہوئے تدریس کےحوالے سے نکات بتائے اورکارکردگی
کی بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو ای رسید ورک سمجھایا ۔ آخر میں مدرسات اسلامی بہنوں نے کارکردگی کو بہتر بنانے
اور سالانہ ڈونیشن کے ہدف کو پورا کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک کینیا کی 2کابینہ نیروبی اور ممباسا میں” اسلامک ہیروز کورس“ کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی 2کابینہ نیروبی اور ممباسا میں”
اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر
فاروق اعظم رضی
اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے
نور الدین زنگی رحمۃ
اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں
کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات فراہم کی گئیں۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک یوگینڈا اور کینیا کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے بذریعہ
اسکائپ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا اور کینیا کی شب وروز ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے کارکردگی
فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا ئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ہدف دیا۔
اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام لیاقت آباد نمبر 13 میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لیاقت
آباد نمبر 13 میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 7
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال کی علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی
بہن نے نیت کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کے متعلق اسلامی بہنوں کو
امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کے فرامین بتاتے ہوئےاپنےاعمال کامحاسبہ کرنےکا
ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اعمال کا جائزہ لینےاورنیک اعمال کا رسالہ پر
کرنے کی نیک نیت کااظہار کیا۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام اورنگی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام اورنگی کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون تا علاقہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مشورہ لیا ۔
اسلامی بہنوں
کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت حیدرآباد ریجن کے سکهر زون کی کابینہ سکهر زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسہ کی مدرسات کی کارکردگی
کاجائزہ لیا اورطالبات سے ٹیسٹ کاسلسلہ
کیا نیزمدرسات کو بہتری کے حوالے سے نکات
بتاتے ہوئےنیوایڈمیشن کے لیے اہداف دئیے
جس پر مدرسہ کے عملے نےاپنی نیت کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں
کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت حیدر آباد کابینہ میں 13 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
تعداد 466 رہی۔
زون اور
کابینہ مشاور توں کی اسلامی بہنوں نے جنت
کی نعمتوں اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی میں اپنی زکوۃ اور نفلی صدقات جمع کروانے اور دینی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی جس پرشخصیات اسلامی
بہنوں نے اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں
شخصیات اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے
کتب ورسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ شہر کے
دارالمدینہ للبنات میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ للبنات کا وزٹ کیا اوروہاں موجود مدنی
عملہ کوشعبہ کےاہم نکات بتائےجبکہ شہر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم میں وقت دینے اور
مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں آخرت کی تیاری کے متعلق اہم نکات پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
دعوتِ اسلامی کے
تحت پاکستا ن کے شہر لاڑکانہ کے جامعۃالمدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے لاڑکانہ شہر کے
جامعۃالمدینہ گرلز میں مدنی عملہ اور طالبات کے درمیان اسلاف کا جذبہ قربانی کے
موضوع پر بیان کیا ۔
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومدنی کام کرنے
کاذہن دیتےہوئے تنظیمی ذمہ داری لینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دی نیزسالانہ ڈونیشن کے اہداف اورنئی جگہ دینی کام اور اجتماعات شروع کرنے کے اہداف دیئے جس پر مدنی عملہ
نےاپنی نیت کا اظہارکیا۔
Dawateislami