30 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں آخرت کی تیاری کے متعلق اہم نکات پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔