21 شوال المکرم, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے بن قاسم میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی
زون سطح ،بن قاسم کی زون نگران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں
اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ
بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو جدول سمجھایا اورماہ رمضان کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدرسات کی ڈونیشن کے حوالے سے تربیت کی۔ آخر میں مفتشہ اسلامی بہن نے مدنی قائدہ پڑھانے
کے حوالے سے مدرسات کو نکات بتائے۔