.jpeg)
مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلشن
اقبال ڈالمیا کی فیضان اسلام مسجد جاری نماز کورس کے اسلامی بھائیوں میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد کیاگیا جس میں رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔
رکن مجلس نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا ۔ کفن دفن کا عملی طریقہ اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے
اور کتاب پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔ غسل میت
دینے کی فضیلت، اہمیت اور نہ دینے نقصانات بھی بیان کئے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیضان مدینہ
کے تاجر دکانداروں میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں رکن مجلس مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل
میت کی اہمیت اور فضائل پر بیان کرتے ہوئے
میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری
رکن مجلس فیضان مدینہ)
.jpeg)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔ اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔بعد
اجتماع اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)

دعوت اسلامی
کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 3 مارچ 2021ء برز بدھ لاہور ریجن ،
حافظ آباد زون، کابینہ حافظ آباد، اطراف کابینہ کی ڈویژن پرانی کالیکی منڈی میں واقع اسکول رضا پبلک میں زون ذمہ دار محمد
عمران عطاری نے پرنسپل صاحب سے ملاقات کی۔
.jpeg)
2مارچ بروز منگل 2021 ء کو حیدرآباد فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ و نگران ریجن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران
معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے ریجن ذمہ داران و نگران زون اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ لیا۔
.jpeg)
فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن ذمہ دار غلام
عباس عطاری مدنی نےپچھلے دنوں ملتان ریجن کی برانچ اشاعت الاسلام کے تمام اسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے
سے ترغیب دلائی اور فیضان آن لائن کے
ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
اوکاڑہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، نگران شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ نے مدنی پھول
دیئے
.jpeg)
پچھلے دنوں اوکاڑہ زون کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اوکاڑہ زون پر مقرر اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ذمہ دران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ نگران شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اسلامی
بھائیوں کی دینی کاموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مدنی کام کرنے کا ذہن دیا
اور شعبے کے متعلق مدنی پھولوں سے اپڈیٹ بھی کیا۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
خواجہ پیر محمد اصغر اسلمی نقشبندی کا حیدرآباد واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی کلاتھ مارکیٹ برانچ کا وزٹ
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیراہتمام پچھلے دنوں خواجہ پیر محمد اصغر
اسلمی نقشبندی آف انگلینڈ نے حیدرآباد ریجن میں واقع فیضان آن
لائن اکیڈمی کی کلاتھ مارکیٹ برانچ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی کے حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید
عطاری مدنی نے انہیں برانچ میں خوش آمدید
کہا اور شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا۔جسے
انہوں نے سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)

27 فروری 2021 بروز ہفتہ لاہور ریجن حافظ آباد زون
کی کابینہ ونیکے تارڑ اطراف کابینہ کی ڈویژن ونیکے تارڑ میں مبلغ دعوت اسلامی زون
ذمہ دار محمد عمران عطاری نے محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار کے ساتھ مل کر تحفظ اوراق
کہ جو باکسز لگے ہوئے تھے ان کا وزٹ کیا اور جو باکسز مقدس اوراق سے فُل ہوچکے تھے
ان کو محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار کے ساتھ مل کر خالی کروایا ۔ علاقے کے لوگوں نے
بھی باکسز خالی کروائے اور دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو بہت پسند کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ )

شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب
سے عطاکردہ
ہفتہ وار رسالہ
فیضان
شعبان
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں80ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
لبابہ مارکی اوکاڑہ میں سنتوں بھرااجتماع، مولانا عبد
الحبیب عطاری نے بیان فرمایا

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء کو
لبابہ مارکی، نزد دربار کرمانوالہ شریف، جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولاناعبد الحبیب
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
راولپنڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی غلام
سرور خان سے ملاقات
.jpeg)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ
داران پروفیسر عرفان عطاری، راشد محمود عطاری اور صداقت علی عطاری نے راولپنڈی میں
غلام سرور خان (M.N.Aاینڈ
Minister of Aviation) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
ذمہ
داران نے انہیں فیضان مدینہ اسلام آباد میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسے ملاقات کی بھی دعوت دی۔