شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران پروفیسر عرفان عطاری، راشد محمود عطاری اور صداقت علی عطاری نے راولپنڈی میں رانا شعیب (S.S.Pآپریشن R.W.P) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دوران ِ ملاقات پولیس لائن راولپنڈی میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان کروانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔


2فروری 2021ء کو صحافیوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ کا صحافیوں سے گفتگو کہنا تھا کہ ایک مسلمان صحافی شرعی دائرے کار میں رہتے ہوئے ہی صحافت کرسکتا ہے۔ نگران شوریٰ نے انہیں مسجد بھرو تحریک کا حصہ بننے کا ذہن دیااور صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

مولانا عمران عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً ہونے والے صحافی اجتماع میں بھر پور شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دوران ملاقات صحافیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا گیا جبکہ انہیں امیر اہلِ سنت کی مایۂ ناز تصنیف ”فیضان نماز“ تحفے میں پیش کی گئی۔


2فروری 2021ء کو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، دفتر کے سیکرٹری اور ایگریکلچر کے سیکر ٹری اسد گیلانی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ دعوت اسلامی کے مہم ”گرین پاکستان“ پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اجلاس میں شریک شخصیات نے دعوت اسلامی کے پروجیکٹس سُن کر خوشی اظہار کیا اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  شمالی زون لاہورمیں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں لاہور شمالی زون نگران اسلامی بہن نے شمالی زون لاہور کی کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیااوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اچھی کارکردگی پراسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 فروری 2021ء کو لاہور کے تعلیمی ادارے  mass communicationمیں تربیتی سیشن ہوا جس میں کمیونیکیشن کے پروفیسرز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ادارہ ہٰذا میں دینی تعلیم کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی ور دینی کاموں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں فیضان ِزکوة کورس کیلئے تربیتی سیشن کاسلسلہ ہواجس میں حافظ آباد زون کی 6 کابینہ اور شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مفتشہ معلمہ نے ذمہ داراسلامی بہنوں کوکورس کروانے کے حوالےسےاہم نکات بتائےاوراسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے زکوٰة و عطیات کے بارے میں سوالوں کے جوابات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے فیضان زکوة کورس ٹیسٹ دینے اور کورس کروانے کی نیت کااظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 2 فروری 2021ء کو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے تاجران سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی احکام کے مطابق اپنی اولاد کی تربیت کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اوردیگر ذمہ داران دعوت اسلامی موجود تھے۔


2مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد زون کی ڈی گراؤنڈ کابینہ میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ اور دیگر عاشقان رسول سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی حلقے کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کی گئی۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”شکر کی اہمیت اور اس کے فضائل“ پر بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ مدنی حلقے کے بعد شخصیات نے حاجی شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ محفلِ نعت کے تحت  گوجرنوالہ زون کامونکی کابینہ کی ڈویژن موڑایمن کے علاقے فیضان مدینہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں موڑایمن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خوف خدا کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی نیزہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں خانیوال کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا ملتان زون نگران اسلامی بہن نے خانیوال کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ڈویژن نگران اور مشاورتوں و دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے رمضان عطیات کے بارے میں نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئےنیزان کی طرف سے کئےگئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ لنک مدنی مشورےکا انعقادہوا عالمی شعبہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امور، پاکستان نگران اسلامی بہن ،پاک سطح پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار کے ساتھ کال سینٹر کے نظام پر بذریعہ لنک مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کا نظام کراچی میں شروع ہوچکا ہے ، بیرونِ ملک میں اس کا کام کس طرح شروع کیا جائے اس کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی مشورہ ہوا۔


پچھلے دنوں نگران شعبہ تعلیم پاکستان  عبدالوہاب عطاری نے جامشورو میں قائم یونیورسٹی آف سندھ کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی آف سندھ کے وائس چانسلر، رجسٹرار و دیگر آفیشلز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

نگران شعبہ تعلیم پاکستان نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ کراچی کا وزٹ کرنے اور 3 مارچ کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، دعوت اسلامی)