دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم مارچ 2021ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow) کابینہ میں”فیضان زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوة دینے کے فضائل، نہ دینے کی وعیدیں اور زکوة کے مسائل سکھائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے کےلئے دعوت اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار شہباز احمد نے ملکوال میں چوہدری گلریز چن MPA پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔

چوہدری گلریز چن نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں مدرسات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات سمیت 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی مفتشہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبۂ تدریس سے متعلق مختلف امور پر نکات بیان کئے ۔

فائننس ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے رجب، شعبان، اور رمضان میں عطیات جمع کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔ اس کے علاوہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی مدرسات اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی بہن نے”صدقات و خیرات کے فضائل “کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے راه خدا میں خرچ کرنے کے واقعات بیان کرنے کےساتھ ساتھ صد قہ کرنے کے فضائل بھی بتائے نیز اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئےماہنامہ فیضان مدینہ کی سال بھر کے لئے بکنگ کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس ( France) کے علاقے پیرفت (Pierrefitte) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان (Milan)کے علاقے گلراتے (Gallarate )میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کا تعارف اور مقصد کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کی قدر کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”غیبت کی تباہ کاریاں“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے کی دوہرائی کروائی نیز چند فقہی مسائل اور احکام بیان بھی کئے۔


On 27th February 2021, the Manchester region nigran islamic sister in the UK held an online meeting with all Nigran Islamic sisters of English ijtimas of Manchester region. Madani pearls regarding importance of learning and how to cure inner diseases were given. Discussions took place on how to increase madani activities and better the reports.


26 فروری  بروز جمعہ نے پنجاب اسمبلی سے سجاد صدیقی( ڈائریکٹر لیجسلیشن ڈیپارٹمنٹ)،مہتاب احمد (کوارڈیینٹر ڈی جی اورسیز پنجاب)، محمد آصف ڈوگر (ڈائریکٹر انٹی کرپشن )،سردار محمد اکبر علی( ڈوگر امیدوار صدر لاہور بار کونسل)، نواب سرفراز احمد سیال نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

ان شخصیات نے فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ 


26 فروری  بروز جمعہ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد آصف نواز خان نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

ان شخصیات نے فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی  شعبہ دارالمدینہ کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء بروز پیر پرنسپل علی گڑھ پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار نے مکتبۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

نور مصطفی عطاری رکن زون دارالمدینہ نے مکتبۃ المدینہ کی شاندار مطبوعات کا تعارف کروایا۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری)