دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام فروری2021ء میں اٹلی ( Italy) کے مختلف ڈویژن میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ
کورس “ کا انعقاد کیا گیاجن میں بولونیا(Bologna) ،وچینزا( Vicanca)، پراتو (Prato)، بریشا( Brescia)، میلان (Milan)،برکسن (Brixen)، روما( Roma)،ماچیراتا( Macerata)، کارپی(Carpi) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔ ان کو رس میں تقریباً 150 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں ڈونیشن جمع کرنے کے مختلف طریقے
بتائے گئے نیز شرعی غلطیوں سے بچنے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کتاب "چندے
کے بارے میں سوال جواب اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں" میں سے ٹیسٹ بھی لیا
گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے آخری ہفتے ڈنمارک (Denmark) میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں تقریباً 55 اسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
مبلغات دعوت اسلامی نے دنیا نے ”ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے
کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی
کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں 3 مارچ2021ء
کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا(Vienna) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”برکات صدقات“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں صدقات کے فضائل بیان کئےنیز اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کے لئے دینی
کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں 2 مارچ 2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا
(Vienna) میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انڑنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
صَحابیات کے اعلیٰ اوصاف پر مشتمل رسالہ
بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے
نذرانے
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی
دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسا لے کی کئی بار پروف ریڈنگ
14صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016ء
سے لیکر3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50ہزارکی
تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز
جمعرات کراچی ریجن ساؤتھ زون اورنگی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام مدنی
عملے نے شرکت کی۔
لاہور ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویثزن پنڈی بھٹیاں میں نصب باکسز کا جائزہ
فیضان مدینہ
چنیوٹ کےہفتہ وار اجتماع میں جہاں نارمل افراد نے شرکت کی وہیں پر اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے
اور نا بینا افراد)
نے بھی شرکت کی۔
اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماع میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے
اور نا بینا
افراد) شریک ہوئے۔ اشاروں کی زبان میں اجتماع
کی ترجمانی رکن زون غلام مصطفی عطاری چینوٹ نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اسپیشل پرسنز کے لیے اجتماع ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز ( گونگے
بہرے اور نابیناافراد) نے شرکت کی ۔
اجتماع میں
رکن ریجن محمد عمران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی نے بیان کیا ۔ اس اجتماع
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون محمد شاہد عطاری نے کی۔ اجتماع محمد جمیل
عطاری اور دوسرے ذمہ داران دعوت اسلامی بھی شریک ہوئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر
اعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی
رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
نگران
شوریٰ نے چوہدری شجاعت حسین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں
کے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر
پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے دینِ اسلام کے لئے دعوت اسلامی کے تحت کی جانے
والی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی
کے لئے دعا فرمائی اور چوہدری برادران کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی
دعوت بھی پیش کی۔
Dawateislami