
اسلامی بہنوں
کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت حیدر آباد کابینہ میں 13 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
تعداد 466 رہی۔
زون اور
کابینہ مشاور توں کی اسلامی بہنوں نے جنت
کی نعمتوں اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی میں اپنی زکوۃ اور نفلی صدقات جمع کروانے اور دینی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی جس پرشخصیات اسلامی
بہنوں نے اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں
شخصیات اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے
کتب ورسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ شہر کے
دارالمدینہ للبنات میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ للبنات کا وزٹ کیا اوروہاں موجود مدنی
عملہ کوشعبہ کےاہم نکات بتائےجبکہ شہر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم میں وقت دینے اور
مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں آخرت کی تیاری کے متعلق اہم نکات پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کے
تحت پاکستا ن کے شہر لاڑکانہ کے جامعۃالمدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے لاڑکانہ شہر کے
جامعۃالمدینہ گرلز میں مدنی عملہ اور طالبات کے درمیان اسلاف کا جذبہ قربانی کے
موضوع پر بیان کیا ۔
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومدنی کام کرنے
کاذہن دیتےہوئے تنظیمی ذمہ داری لینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دی نیزسالانہ ڈونیشن کے اہداف اورنئی جگہ دینی کام اور اجتماعات شروع کرنے کے اہداف دیئے جس پر مدنی عملہ
نےاپنی نیت کا اظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا کابینہ نگران اور ان کی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ماہانہ
ڈویژن دینی حلقہ کے آغاز ،سالانہ ڈونیشن ،
ذمہ داران کی تقرری اور نئی کابینہ و ڈویژن میں دینی کام کے نکات بتاتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کواہداف دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں
کےشعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن کے ساؤتھ سینٹرل زون کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں فیضانِ مدینہ شارٹ
کورسز کی ذمہ دار سلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوکورس
کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کےحوالےسےنکات بتائے اور کورسزکے مقام کی متعین
کی جس میں دو علاقہ اور مدرسات کے نام متعین
کئےاورآئندہ کے اہداف بتائےجس پرذمہ
داراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کااظہارکیا۔
.jpeg)
اٹلی کی ڈویژن میلان میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 مارچ2021ء کو اٹلی(Italy ) کی ڈویژن میلان
(Milan) میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزیدمضبوط کرنے اور ہفتہ وار کارکردگیاں بہتر بنانے کے حوالے
سے اہم نکات پیش کئے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کے اہداف دئیے۔
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے علاقے لا
سالوت میں”فیضانِ زکوةکورس“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لا
سالوت (La Salut) میں”فیضانِ زکوةکورس“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں16 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں ڈونیشن جمع کرنے کے مختلف طریقے
بتائے گئے نیز شرعی غلطیوں سے بچنے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں سے کتاب ”چندے
کے بارے میں سوال جواب اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں“ میں سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔
.jpeg)
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) ،بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist) اور مونتکادا (Montcada) وغیرہ
علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 284 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر
دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کے 5 علاقوں میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے 5 علاقوں بلیکبرن (Blackburn)، پریسٹن (Preston)، نیلسن (Nelson)، برنلی (Burnley)، ایکرنگٹن (Accrington) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد
کیا گیا جن میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و
دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔