22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام03 مارچ2021ء کو یوکے کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ،
آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی اصلاح اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر سطح پر شعبہ مشاورتیں مقرر
کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن وائز اصلاحِ اعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا ، مزید شعبے لحاظ سےنئے اہداف بھی دیئے ، شعبے کےکام کو بڑھانے سے متعلق احسن انداز میں راہنمائی کی اور اسے عملی
جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے۔