سماجی شخصیت عبدالفتح فٹبالر نیشنل ریفری سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
نگران کابینہ
کے ہمراہ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے سماجی شخصیت عبدالفتح فٹبالر نیشنل
ریفری سے ملاقات کی ۔ ان کے بھائی عبدالحمید کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ
خوانی کرکے ایصالِ ثواب کیا اور دعا کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات)
نگران شوریٰ
مولانا عمران عطاری دامت برکاتہم العالیہ سے اسلام
آباد میں سابقہ ایم پی ا ےبزنس ٹائیکون حاجی ملک جاوید اعوان، ڈی ایس پی CIA
اسلام آباد محمد نواز بھٹی اور ایس ایچ او
جنڈانوالہ احسان اللہ خان نے دیگر عملہ
تھانہ جنڈانوالہ کے ہمراہ ملاقات کی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا
جس میں اوقاف ریجن ذمہ دار اور مزارات اولیا
ریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
یوکے کی کابینہ
ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں میں اجتماعات
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی
کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Westtown, Batley, Saviletown, Witikerbatley, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 933 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامى نے دنیا نے” ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 24 فروری تا 2 مارچ 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
383اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
492اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
573اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1640 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔
867 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
636 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار732
، لندن ریجن سے 2ہزار60، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار877، برمنگھم ریجن سے 7ہزار94،
آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے410اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار233اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ہر صحابی نبی
جنّتی جنّتی“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام8اور9 مارچ 2021ءکو برمنگھم کی ویلز (Wales) کابینہ میں”واقعۂ
معراج کورس“ ہوگا جس میں ہمارے پیارےآقاﷺکے معراج کا سفر بیان کیا جائے گا اور
اس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے ۔یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور
اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہوگا۔
اس کورس میں
داخلہ لینے کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ
فرمائیں :
6اور8
مارچ کو لندن ریجن کی ڈویژن ولزڈن گرین میں آن لائن”واقعۂ معراج کورس “
ہونگے
دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام6اور8 مارچ 2021ءکو لندن ریجن کی
ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green) میں آن لائن”واقعۂ معراج کورس “ ہونگے جن میں ہمارے پیارےآقاﷺکے معراج کا سفر بیان کیا
جائے گا اور اس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے ۔یہ کورس صرف ایک دن
کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہوگا۔
اس کورس کا
لنک حاصل کرنے کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں :
یوکے برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ میں بذریعہ
اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ماہ فروری 2021 ءمیں
یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز(East
Midlands) کابینہ میں بذریعہ اسکائپ نیکی
کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کم وبیش 43
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف شہروں میں مدنی حلقوں کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف شہروں لیسٹر، پیٹر برو، برٹن، ڈربی اور
ناٹنگھم (Leicester, Peterborough,
Burton, Derby and Nottingham) میں 10 مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش
105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ
اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کو مزید بڑھانے،ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور ڈونیشن کے
حوالے سے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے برمنگھم
کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فرہم کئے نیز ڈونیشن کے حوالے سے
بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami