اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں میاں میر میراں حسین کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن و زون ذمہ داران، معاون مفتشہ، کابینہ، ڈویژن، علاقہ ذمہ دارا سلامی بہنوں اور مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئےقراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانےکےحوالےسےذمہ دار اسلامی بہنوں کوہدف دیا جس پراسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں قراٰن پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔