اسلامی بہنوں کی  مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام پچھلے دنوں اسکائپ لنک پر ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں بڑے اہم مدنی پھول دئیے، آنے والے کورسز پر کلام ہوا، اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی اور مختلف زون ذمہ داران سے تجاویز بھی لی گئیں نیز شارٹ کورسز بڑھانے کیلئے جدت کے انداز میں کام کرنے کے طریقوں پر کلام ہوا۔

اسلامی بہنوں کی  مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام پچھلے دنوں کابینہ علی پور چٹھہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے، کابینہ میں جو مسائل تھے انھیں حل کرنے کی کوشش کی گئی، کورسز کے بارے میں نیو کورسز کی اپڈیٹ دی گئی۔ ذمہ داران نے کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں اور ہاتھوں ہاتھ اہداف پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ مولانا شکیل اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور نگران کابینہ اورنگی ٹاؤن محمد جاوید عطاری سمیت جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی نے ”شانِ علماء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کی سب سےبنیادی چیز استقامت ہے لہذا علم حاصل کرنے میں مختلف پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو صبر و استقامت سے کام لیتے ہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں کامیابی ہمکنار کرتا ہے۔نگران مجلس نے وقت کی اہمیت کے حوالے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا وقت بہت قیمتی ہے ہمیں وقت ضائع کئے بغیر علمِ دین حاصل کرنے میں صرف کرنا چاہیئے۔ محمد اسد عطاری مدنی نے طلبائے کرام کو زیادہ سے زیادہ علم دین حاصل کرکے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔


11دسمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رمضان گوٹھ، منگھو پیر روڈ میں قائم جامع مسجد ”فیضان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ“ میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں امام مسجد مولانا محمد کامران عطاری مدنی، مقامی علمائے کرام، نگرانِ کابینہ اورنگی ٹاؤن جاوید عطاری اور گوٹھ کی شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی نے ”حالات غوث اعظم رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی زندگی علم دین سیکھنے اور سکھانے میں صرف کردی، آپ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں دور دراز سے علمائے کرام اپنے علم کی پیاس بجھانے آیا کرتے تھے۔ نگران مجلس نے شرکا کو علمِ دین سیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں علمِ دین سیکھنا چاہیئے اور اس کا بہترین ذریعہ مدنی قافلے میں سفر کرنا ہے، مدنی قافلے میں سفر کرنے سے نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوتی ہیں بلکہ اچھی زندگی گزارنے کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

ساداتِ کرام کی عظمت

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

30صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015لیکر اب تک5ایڈیشنز میں تقریباً65ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  لوٹن (Luton) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعا ئے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرے کی کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تنظیمی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار دعائے حاجات اجتماع کے حوالے سے بھی نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کے زاہتمام  02 تا 08 دسمبر 2020ء تک گزشتہ ہفتہ یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، ٹیل فورڈ ،اسٹوک، سینڈول اور برسٹل (Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Stoke, Telford, Sendwell and Bristol)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 626 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے کے ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire)کی کابینہ و ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں بریڈفورڈ شب و روز ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مجلس شب و روز کا تعارف پیش کیا گیا، کابینہ و ڈویژن کےتحت ہونے والے دینی کاموں کی مدنی خبریں کس انداز میں دی جائیں اس کے نکات پیش کئے گےنیز شب وروز ویب سائٹ کاوزٹ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر  (West Yorkshire)کے علاقے بریڈفورڈکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعا ئے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے سلاؤ(Slough)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زاہتمام  02 تا 08 دسمبر 2020ء تک گزشتہ ہفتہ یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین، ٹوٹنگ،ہنزلو ،ایسٹ ہیم ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 466اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔