
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر
عطاری مدنی اور نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی سمیت رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے پچھلے دنوں حیدرآباد
ریجن برانچ فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے وہاں موجود شفٹ عطاری و قادری کے
مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں میں کم از کم دو گھنٹے دینے
کی ترغیب دلا تے ہوئے انگلش میں تدریس کی
قابلیت پیدا کرنے کیلئے انگلش لینگویج سیکھنے کا ذہن دیا جبکہ للبنات کے عملے میں اضافے کیلئے اپنے ذمہ داران کا ساتھ
دینے کی ذہن سازی کی۔ ( محمد فیضان
عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار )

دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام نے10 دسمبر 2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس
میں نگران مجلس امامت کورس حافظ فیضان عطاری مدنی ، رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان قاری
شفقت اللہ مدنی اور امامت کورس کے طلباء سمیت معلمین نےشرکت کی۔
مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی عقیل مدنی اورنگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد شاہ
صاحب نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کے متعلقہ اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی اہمیت اور فقہی معاملات کی احتیاطوں کے متعلق اہم نکات دیئے۔
دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ دینی کاموں والا امام ایک کامیاب امام ہے جبکہ دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید پختگی کے طریقوں سے آگاہ کیا۔( رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت
کورس)

پچھلے دنوں جانشین امیر اہلِ سنت حاجی مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ جامعۃ
المدینہ واہ کینٹ کے مدرس مولانا جیلان رضا عطاری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں
نے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عاصم مجید عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین
فرمائی۔ جانشین امیر اہل سنت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور
درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔
شیخوپورہ فاروق آباد میں مدنی بستہ کے لاہور زون ذمہ دار سلمان عطاری
کی حاضری

دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے لاہور زون ذمہ دار سلمان عطاری نے10 دسمبر 2020ء بروز جمعرات شیخوپورہ فاروق آباد کا وزٹ کیا۔
جہاں آپ نے مدنی
بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی کو صفائی اور مینجمنٹ کے حوالے سے مدنی
پھول دیتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دعوت اسلامی کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش
کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی بستہ پر موجود اسلامی بھائی نے مزید مدنی بستے لگانے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:غلام
جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)

معاشرتی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور انکا شعور
دینا میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے۔ مسلم معاشرے میں جو ذمہ داری ایک فرد کی ہے وہ
اجتماعی صورت میں ایک میڈیا کی بنتی ہے۔
اسی مناسبت سے دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام
آباد ریجن سےاس شعبے سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور میڈیا کے کردار سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری
نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی نے اس شعبے کے تحت ہمیں ایک انتہائی اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے
لہذاان منصب کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس شعبے کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد تک اس دینی تحریک کا پیغام پہنچائیں۔رکن شوریٰ نے شرکا کو اس شعبے
کے دینی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت
اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے ذمہ داران
کا مشترکہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد
امین عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری،حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد رفیع
عطاری ، نگران شعبہ جات اور ذمہ داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نےتینوں شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی حاجی شاہد عطاری کے ہمراہ موجود تھے۔
مدنی مشورے میں تینوں شعبہ جات کی کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا، مسجد خدام المساجد و المدارس کے تحت بننے والی وہ مساجد جن کے
تعمیراتی کام مالی کمی باعث کے رکے ہوئے
ہیں ان کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کے
حوالے سےگفتگو کی گئی اور کئی تجاویز زیرِ غور آئے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ خان پور پنجاب
میں عمر شیخ C.C.P.Oلاہور سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکن
شوریٰ نے عمر شیخ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے
ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت فرمائی۔
محمد ثوبان عطاری حیدر آباد میں مختلف مقامات پر سنتوں
بھرےبیانات فرمائیں گے

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اراکینِ
شوریٰ، ذمہ داران اور مبلغین وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان
عطاری ان دنوں سندھ کے دورے پر ہیں۔ دوران دورہ 14 دسمبر 2020ء بروز پیر حیدر آباد
میں مختلف مقامات پر تاجر، پروفیشنلز اور ایجوکیشن سے وابستہ افراد کے درمیان سنتوں
بھرےبیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر 12 بجے ایشین ہسپتال
میں، دن 3 بجے چاندنی S.R.C.Tموبائل مارکیٹ میں، شام 4:45 بجے نگاہِ مدینہ
مسجد کلاتھ مارکیٹ میں، شام 6 بجے سرفراز کالونی آفس بلمقابل بن طیب ہسپتال فلور 2
سیلانی ویلفیئرٹرسٹ میں، رات 7:30 بجے انڈس ہوٹل ٹھنڈی سڑک میں، رات 10 بجے فیضان رقیہ مسجدکوہسار فیز 2 میں بیانات کا
سلسلہ ہوگا۔

دعوتِ
اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ رابطہ برائے تاجران کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کے شہر
گول چینوٹ بازار میں تاجران و شخصیات کا حلقہ ہوا جس میں تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار حاجی غلام الیاس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تاجروں کو مدنی قافلوں میں
سفر کرنے اور ہر ماہ یوم تعطیل اعتکاف کی
دعوت دی ۔

دعوتِ
اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ رابطہ برائے تاجران کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں شور کوٹ فیضان مدینہ میں عظیم الشان تاجران اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں موجودہ ایم پی اے صحافی
برادری اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
نگران مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان
محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تاجر اجتماع میں شریک اسلامی
بھائیوں کو ایک اچھا تاجر کیسے بنیں کے
موضوع پر مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ
اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام 8 دسمبر 2020ء بروز منگل مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بذریعہ زوم شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری دامت
برکاتہم العالیہ نے مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رکنِ شوریٰ
حاجی جنید مدنی عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے پنجاب کے شہر کبیر والا میں مفتی عبدالطیف سعیدی
صاحب اور مفتی نصیرالدین رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا
اور دعوتِ اسلامی کی دینی،دنیاوی، تعلیمی اور سماجی خدمات سے آگاہ کیا جس پر علماء کرام نے دعوتِ اسلامی کے
کاموں کو سراہا۔