عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 دسمبر
کو اسلامک ریسرچ سینٹر کے مدنی اسلامی
بھائیوں کا مدنی حلقہ

رکنِ
شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری کے مدنی
قافلوں کی اہمیت پر مدنی پھول
مجلس
مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں 12
دسمبر 2020 بروز ہفتہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے مدنی اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی
حلقے کا اہتمام ہوا جس میں رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری نے مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
رکنِ
شوریٰ نے موجودہ حالات اور قافلہ کی اہمیت
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12ماہ ، ایک ماہ اور ہرماہ 3دن مدنی قافلے میں
سفر کرنےکا ذہن دیا۔
رکنِ
شوریٰ کی ترغیب پر اسلامک ریسرچ سینٹر کے 3 اسلامی بھائیوں نے اپریل میں ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔
اس
موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر کے ایچ او ڈی
محمد آصف خان عطاری مدنی اور بیرونِ ملک قافلہ مجلس کے نگران عبدالرحیم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا
اجتماع منعقد کیاگیا جس میں 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اولیاءِ کرام کے پاکیزہ
اوصاف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ
پاک شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ایک دن کا سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ میں شرکت کا بھی ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ،مورخہ 5 دسمبر 2020 ء
بروز ہفتہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا مقامی زبان میں
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں
16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کینیڈا
کے شہر مسی ساگا میں گذشتہ ماہ نومبر 2020 ء میں کینیڈا کے مختلف شہروں (مسی ساگا-Mississuaga)، (مانٹریال-Montreal)، (برمپٹن-Brampton)، (سرے-surrey) میں آن لائن 3 دن کے کورسز بنام “جنت و دوزخ کیا ہے؟" منعقد ہوئے جن میں 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورسز میں PDF
سلائڈز کے ذریعہ جنت دوزخ کی تعریفات، جنتیوں و جہنمیوں کے لباس، انکی غذا، جنت
دوذخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے نیز دیدار الہی کسے نصیب ہوگا
اور جنت و دوزخ میں لے جانے والے اعمال کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

اسلامی بہنوں مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کینیڈا
میں گذشتہ ماہ اسلامی بہنوں کا ون ڈے سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ بذریعہ اسکائپ منعقد کیا گیا جس میں 22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر (ڈیلس) میں بذریعہ اسکائپ اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں 3 مقامات سے 37 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ
اسلامی نے ”حقوق العباد سیرت نبی ﷺ کی روشنی میں“ کے موضوع پر بیان کیا۔ مبلغہ نے
علم دین سیکھتے ہوئے حقوق العباد ادا کرنے اور ہفتہ وار رسالہ سننے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مؤرخہ11 دسمبر 2020 ء
بروز جمعہ کینیڈا کے شہرمسی ساگا میں بذریعہ
اسکائپ اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں 22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے اوراد و وظائف کے موضوع پر بیان کیا۔ قرآن پاک اور اوراد و وظائف
درست پڑھنے کے لیے دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن میں ایڈمیشن لینےکا
ذہن دیا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت
روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ نارتھ امریکہ
ریجن میں روزانہ کے مدنی کاموں کی تحریک کی (3 -10) دسمبر کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد۔۔۔۔۔ 160
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد۔۔۔ 36
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد۔۔۔ 37
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد۔۔۔۔ 104
روزانہ 1200 درود پاک فی اسلامی بہن پڑھنے والیوں
کی تعداد۔۔۔۔ 56
روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد۔۔۔ 101
روزانہ 12منٹ مطالعہ کرنے والیوں کی تعداد۔۔ 86
روزانہ نفل روزوں کی مدنی تحریک کی نیت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد۔۔۔ 41
روزانہ نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد۔۔۔۔ 4
ملتان ریجن میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی ماتحت کا ماہانہ مدنی مشورہ


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020 ء کو ریجن
ملتان مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام زون ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز کا اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں کورس اسلامک ہیرو کے نکات سمجھائے گئے۔
کورسز کے اہداف لئے گئے۔ ہر ماہ ذمہ داران سے
اپنی زون میں متفرق شارٹ کورسز کروانے کی نیتیں لی گئیں۔ کارکردگیاں جمع کروانے کی
تاریخ پر کلام کیا۔ نیز کورسز کے مدنی کاموں کا فالو اَپ کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2020 ءکو ملتان
ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام ریجن
مشاورتوں اور تمام زون نگران کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو تقرری والا
فارم کا فالو اپ کرنے، ذیلی کی تعداد کا
فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا گیا مزید ٹیلی تھون کی کارکردگی کی یاد دہانی کروائی گئی
نیز مدنی مشورے کی حاضری لینے کا ذہن دیا
گیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں افریقہ کی مقامی زبان میں اجتماع کا آغاز

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میں12 دسمبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں افریقہ کی مقامی زبان سواہلی میں ایک اور
ماہانہ اجتماع کا آغازکیا گیاجس میں تقریباً 9 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔