آج رات حضرت سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی کے عرس کی محفل میں مفتی محمدقاسم عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے
حیدر آباد کے مشہور بزرگ، جگر گوشۂ غوثِ اعظم
حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےجس میں ملک
بھر سے علمائے کرام اور عاشقان اولیاء حاضری دیکر
اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔
دوران عرس آج 14 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی
مجلس مزارات اولیاء کے زیر اہتمام دربار عالیہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔
محفل نعت میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء
مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس محفل نعت میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
پچھلے دنوں لاہور ریجن میں ریجن نگران کا
زون ذمہ داران کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آنے والے کورس کے نکات دئیے گئے، کارکردگی فارمز جمع کرنے کے حوالے سے سمجھایا
گیا،کراچی میں 21 دسمبر کو ہونے والے مدنی مشورے کے بارے میں آگاہی دی گئی ، ذمہ داران کو لنک کے
ذریعے شرکت کا ذہن دیا، دو سطحوں تک جاکر اپنے شارٹ کورسز کے کام کا فالو اپ لینے
کا ذہن دیا گیا ۔
آج رات سانگھڑ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد
کے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 8 بجے سندھ کے
علاقے الوحید بینکوئٹ ہال کیانی روڈ سانگھڑ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ
اسلامی بھائیوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد
ثوبان عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
مقامی عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
شمالی
لاہور زون نگران اسلامی بہن کا نشتر
جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی
لاہور زون نگران اسلامی بہن نے نشتر جامعۃ
المدینہ میں مدنی مشورہ لیا جس میں تمام
کابینہ نگران اور زون مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں زون حافظ آباد کابینہ پنڈی بھٹیاں
میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ اصلاح اعمال ذمہ داران، ذیلی
حلقہ اور مختلف شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے سب ذمہ داران کو ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور اس کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا، ہر
سنتوں بھرے اجتماع میں اصلاح ِاعمال کا مکتب لگانے، ہفتہ وار مدنی تحریک کی
کارکردگی مضبوط کرنے پر کلام کیا اور ہر ذیلی حلقہ پر اصلاح اعمال کی تقرری مکمل
کرنے کے اہداف دئیے۔
لاہور ریجن
میں مجلس شارٹ کورسز کے تحت ریگولر کورسز اور مختلف کورسز کا سلسلہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
پچھلے دنوں لاہور ریجن میں مجلس شارٹ کورسز کے تحت ریگولر کورسز اور مختلف کورسز
کا سلسلہ جاری ہے، حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن عطاری میں طہارت کورس ہوا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات
دیتے ہوئے مزید کورسز کرنے اور 3 اسلامی بہنوں نے اپنے گھر کو شارٹ کورسز کروانے کے
لئے پیش کیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
پچھلے دنوں زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں شارٹ کورسز کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
زون نگران
کے بیان کے بعد شارٹ کورسز کے بارے میں دوسرے تمام شعبوں کی ذمہ داران کو بھی شارٹ
کورسز کی اہمیت بتائی گئی، مضبوط مبلغات کے ذریعے کورسز کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا،
اسلامی بہنوں نے کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔
لاہور جوہر ٹاؤن میں ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہن کا لاہور زون کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
پچھلے دنوں لاہور جوہر ٹاؤن میں ریجن شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے لاہور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں 3 کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی
اور اہم مدنی پھولوں سے نوازا، آنے والے کورسز کے بارے میں آگاہی دی، مدرسات کی تیاری
اور ٹیسٹوں کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں بھی تربیت کی اور اہداف بھی دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
پچھلے دنوں کابینہ علی پور چٹھہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز ذمہ داران نے
شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے، کابینہ میں جو مسائل تھے انھیں
حل کرنے کی کوشش کی گئی، کورسز کے بارے میں نیو کورسز کی اپڈیٹ دی گئی۔ ذمہ داران
نے کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں اور ہاتھوں ہاتھ اہداف پیش کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء بروز
ہفتہ جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ مولانا شکیل اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ کے
اساتذۂ کرام اور نگران کابینہ اورنگی ٹاؤن محمد جاوید عطاری سمیت جامعۃ المدینہ کے
طلبائے کرام نے شرکت کی۔
نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی نے
”شانِ علماء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کی سب
سےبنیادی چیز استقامت ہے لہذا علم حاصل کرنے میں مختلف پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو صبر و استقامت سے
کام لیتے ہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں کامیابی ہمکنار کرتا ہے۔نگران مجلس نے وقت کی
اہمیت کے حوالے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا وقت بہت قیمتی ہے ہمیں وقت
ضائع کئے بغیر علمِ دین حاصل کرنے میں صرف کرنا چاہیئے۔ محمد اسد عطاری مدنی نے
طلبائے کرام کو زیادہ سے زیادہ علم دین حاصل کرکے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔
11دسمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام رمضان گوٹھ، منگھو پیر روڈ میں قائم جامع مسجد ”فیضان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ“
میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں امام مسجد مولانا محمد کامران
عطاری مدنی، مقامی علمائے کرام، نگرانِ کابینہ اورنگی ٹاؤن جاوید عطاری اور گوٹھ
کی شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی نے
”حالات غوث اعظم رضی
اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی زندگی علم دین سیکھنے اور سکھانے میں صرف کردی، آپ رضی اللہ عنہ کی
بارگاہ میں دور دراز سے علمائے کرام اپنے علم کی پیاس بجھانے آیا کرتے تھے۔ نگران
مجلس نے شرکا کو علمِ دین سیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں علمِ دین
سیکھنا چاہیئے اور اس کا بہترین ذریعہ مدنی قافلے میں سفر کرنا ہے، مدنی قافلے میں
سفر کرنے سے نہ صرف دینی معلومات حاصل
ہوتی ہیں بلکہ اچھی زندگی گزارنے کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے۔