دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس (France) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں دینی کاموں کو کس طرح بڑھایا جاسکتاہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔