اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام12 دسمبر2020ء کو بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں برسلز (Brussel) اور انٹورپ (Antwerp) کی تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن کی نیک اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نیک اعمال کا مقصد کیا ہے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنے علاقے میں شعبہ اصلاحِ اعمال کا کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔