معاشرتی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور انکا شعور دینا میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے۔ مسلم معاشرے میں جو ذمہ داری ایک فرد کی ہے وہ اجتماعی صورت میں ایک میڈیا کی بنتی ہے۔

اسی مناسبت سے دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد ریجن سےاس شعبے سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور میڈیا کے کردار سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی نے اس شعبے کے تحت ہمیں ایک انتہائی اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے لہذاان منصب کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس شعبے کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد تک اس دینی تحریک کا پیغام پہنچائیں۔رکن شوریٰ نے شرکا کو اس شعبے کے دینی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے ذمہ داران کا مشترکہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری،حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری ، نگران شعبہ جات اور ذمہ داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےتینوں شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی حاجی شاہد عطاری کے ہمراہ موجود تھے۔

مدنی مشورے میں تینوں شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مسجد خدام المساجد و المدارس کے تحت بننے والی وہ مساجد جن کے تعمیراتی کام مالی کمی باعث کے رکے ہوئے ہیں ان کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سےگفتگو کی گئی اور کئی تجاویز زیرِ غور آئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ خان پور پنجاب میں عمر شیخ C.C.P.Oلاہور سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے عمر شیخ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت فرمائی۔


دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اراکینِ شوریٰ، ذمہ داران اور مبلغین وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ان دنوں سندھ کے دورے پر ہیں۔ دوران دورہ 14 دسمبر 2020ء بروز پیر حیدر آباد میں مختلف مقامات پر تاجر، پروفیشنلز اور ایجوکیشن سے وابستہ افراد کے درمیان سنتوں بھرےبیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دوپہر 12 بجے ایشین ہسپتال میں، دن 3 بجے چاندنی S.R.C.Tموبائل مارکیٹ میں، شام 4:45 بجے نگاہِ مدینہ مسجد کلاتھ مارکیٹ میں، شام 6 بجے سرفراز کالونی آفس بلمقابل بن طیب ہسپتال فلور 2 سیلانی ویلفیئرٹرسٹ میں، رات 7:30 بجے انڈس ہوٹل ٹھنڈی سڑک میں، رات 10 بجے فیضان رقیہ مسجدکوہسار فیز 2 میں بیانات کا سلسلہ ہوگا۔


دعوتِ اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ  رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کے شہر گول چینوٹ بازار میں تاجران و شخصیات کا حلقہ ہوا جس میں تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تاجروں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر ماہ یوم تعطیل اعتکاف کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ  رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شور کوٹ فیضان مدینہ میں عظیم الشان تاجران اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں موجودہ ایم پی اے صحافی برادری اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

نگران مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تاجر اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو ایک اچھا تاجر کیسے بنیں کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ  مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2020ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بذریعہ زوم شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رکنِ شوریٰ حاجی جنید مدنی عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے پنجاب کے شہر کبیر والا میں مفتی عبدالطیف سعیدی صاحب اور مفتی نصیرالدین رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی،دنیاوی، تعلیمی اور سماجی خدمات سے آگاہ کیا جس پر علماء کرام نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا۔


ملتان زون کی  گلگشت کابینہ کے علاقے شالیمار کالونی ملتان میں 3 دسمبر کو ہونیوالےعالمی یومِ معذوراں یعنی انٹرنیشنل ڈے فار اسپیشل پرسنز کے موقع پر دعوت اسلامی کےا سپیشل پرسن ڈپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد میں مدنی حلقہ ہواجس میں رکن ریجن ملتان آصف مدنی میں معذور افراد میں بیان فرمایا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر گزار رہنا چاہیے اور آزمائش پر صبر کرنا چاہیے یہ تمام آزمائشیں ختم ہونیوالی ہیں ہمیں اللہ پاک کے احکامات اور اس کے پیارے محبوب صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا چاہیے۔ معذور افراد میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی نیز اس موقع پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اسپیشل پرسنز ملازمین کے ہیڈ حافظ محمد عباس نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)


فیضان مدینہ گجرات میں دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ اسپیشل  پرسن کے تحت اشاروں کی زبان کورس شروع ہونے جا رہاہے جس میں آپ سیکھ سکیں گے اشاروں کی زبان میں نعت،بیان،ذکر،دعااور صلوۃوسلام اور بہت کچھ۔

اس کورس میں داخلہ لینے کے لیے آج ہی رابطہ فرمائیے۔

محمد سمیر عطاری اسلام آباد( میڈیا ڈیپارٹمنٹ سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)


نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور عاشقان رسول کو علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان بھر میں 25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کو سنتوں کی تربیت کےلئے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے سفر کریں گے۔ آپ بھی چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا وقت اللہ کی راہ میں گزاریں۔

دعائے عطار

جو کوئی انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کرے اُسے شفاعت فرمانے والے آقا صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شفاعت بروز قیامت نصیب فرما اور جو کوئی میری مدنی بیٹی اپنے کسی محرم کو چوتھے جمعے کو سفر کروادے اس کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرما۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

مدنی قافلے میں سفر کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی اپنے علاقے کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز ذمہ داران، کابینہ نگران اور مختلف شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز کورس مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائدکا فالواپ کیا گیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور ا س میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔