
اسلامی بہنوں کی مجلس محفل نعت کے تحت 12 دسمبر 2020 ء کو شخصيت کے گھر محفل نعت ہوئی
جس میں 2 کابينہ مشاورت، دیگر ذمہ داران و مقامی شخصيات نے بھی شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے بیان میں ”اللہ پاک کے آخری نبیﷺ“ کی سنتیں اپناتے ہوئے اِن سے سچی محبت کرنے کا ذہن دیا۔ غوثِ پاک کی
کرامت بتاتے ہوئے
اللہ والوں سے اپنا تعلق جوڑنے کے لئے
بیعت ہونے کا ذہن دیا۔ ہم نیازی بھی ہیں اور نمازی بھی دینی تحریک سے وابستہ ہوتے
ہوئے مدنی چینل، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی
ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت 10 دسمبر2020ء کو صدر ادریس
گارڈن کے مدرسے میں ریجن نگران نے صدر، رنچھوڑلائن، گلشن اور کھارادر کابينہ میں
علاقہ سطح تک کی نگران کا مدنی مشورہ لیا۔
گفتگو کابہتر اندز اپنانے، نرمی، درگزر کے ساتھ
دینی کام کرنے کا کرنے ذہن دیا۔ ٹیلی تھون کی اچھی رپوٹ پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ ہفتہ وار رسالے کی رپوٹ بڑھانے اور ذیلی نگران
کو بھی دین کا کام سکھانے کے اہم نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
کھارادر کابینہ کے علاقہ موسی لین میں قائم اسکول میں درس اجتماع ہوا جس میں اسکول
ٹیچرز اور دیگر عملے نے شرکت کی ۔
مجلس مالیات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا آخر میں نیک
اعمال کے رسالے تقسیم کرتے ہوئے ہر ماہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر ٹیچرز نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12
دسمبر2020ء کو کراچی ریجن کے کابینہ بلدیہ
کی اسلامی بہنوں کا آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان
پنجاب فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عارف والا میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر
اہتمام 10 دسمبر 2020 ء بروز جمعرات پاکستان پنجاب فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن
عارف والا میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں عارف والا
و اطراف کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد
طارق عطاری نے شرکا کو اللہ پاک کی اطاعت کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ پنج وقتہ
نمازوں کو پابندی کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کےمختلف مدنی پھول بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں سندھ حیدر آباد ریجن، حیدر آباد زون، بدین
کابینہ میں واقع فیضان مدینہ بدین میں 63دن مدنی کورس جاری ہے جس میں
مبلغ دعوتِ اسلامی ابو زیاد محمد فواد رضا عطاری اور عرفان عزیز عطاری نے شرکا کو
کو مدنی قاعدہ سکھایا۔ عملی مشق کروائی اور عقائد کے حوالے سے رہنمائی
کی گئی کہ اللہ پاک، انبیاء کرام علیہم السلام اور ملائکہ (فرشتوں) کے متعلق ہمارا کیا
عقیدہ ہونا

الحمد للہ دعوتِ
اسلامی نے جہاں دینی تعلیم کےلئے مدرسۃ المدینہ اور جامعات المدینہ قائم کئے وہیں عصرِ حاضر میں مسلمانوں کے بچوں کی خالص دینی
و واسلامی ماحول میں دنیاوی تعلیم کے لئے
دار المدینہ انٹر نیشنل اسکولنگ سسٹم بھی
قائم کئے ہیں جہاں اسلامی ماحول میں انتہائی قابل اساتذہ کے زیرِ نگرانی دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے۔
دار المدینہ میں محدود
نشستوں پر داخلے جاری ہیں
مزید تفصیلات معلومات کے لئے دار المدینہ کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کیجیے۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء بروز جمعرات ناتھ کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
قاری محمد بغداد رضا عطاری نے مدرسین میں
سالانہ امتحان کے موضوع پر گفتگو کی۔
قاری محمد
بغداد رضا عطاری نے مدرسین کو موجودہ کارکردگی اور آئندہ کے اہداف اور قرآن کریم کو تجوید سے پڑھنے کی اہمیت پر مدنی
پھول دئیے۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے
تحت11دسمبر2020ء کوفیضانِ مدینہ عالمی مدنی
مرکز میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجران مجلس کابینہ ڈویژن اور مارکیٹ کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
ِدعوتِ اسلامی عذیر عطاری ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسلِ میت
دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور کتاب
تجہیز و تکفین کا طریقہ مطالعہ کرنے کا ذہن دیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر
ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری
مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)

پچھلے دنوں
سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن نے ایسٹ
ملیرکورنگی زون لانڈھی وڈرگ روڈکابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کورسزرضا مسجدمیں
حاضری دی جہاں طلباء کے درمیان کیا غیبت سےبچناضروری ہے؟ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدنی عطیات کےحوالے سے
انفرادی کوشش کاطریقہ سکھا یا جبکہ حاضرین کو عطیات بڑھانے کے متعلق رہنمائی کی مزیدمدنی بستےسجانےکےلیےاہداف بھی
دئیے۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ ڈرگ روڈسےملاقات بھی کی۔رپورٹ:
ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری (شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی
بستہ کراچی ریجن)

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام بیرونِ ملک رہائش پذیر حافظِ قراٰن و ناظرہ خواں اسلامی بھائیوں
کےلئے مدرسۃ المدینہ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 126 دن کے آن لائن مدرس کورس کا آغاز ہورہا ہے جس میں مدنی قاعدہ، مکمل قرآن پاک تجوید کے ساتھ ساتھ قرات سیکھنے کا موقع ملے گا
نیز طریقۂ تدریس میں مہارت حاصل کرنے
کا موقع بھی ملے گا۔
کورس کی
تکمیل پر کامیاب ہونے والے طلبۂ کرام کو اہل سنت کی مساجد میں مؤذنی، مدرسۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان آن لائن اکیڈمی میں تدریس کرنے کے بہترین مواقع مل سکیں گے۔
داخلہ کےلئے صرف اسلامی بھائی دئیے گئے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ فرمائیں
923139226252+
923182388050+

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا
یاسر عطاری مدنی نے 8 دسمبر2020 ء بروز جمعرات
اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون میں
نیوبرانچ کیلئے فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے نگران مولانا مدثر عطاری مدنی کے
ہمراہ وزٹ کیا ۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے وہاں موجود مقامی ذمہ داران کو بجلی
کی فٹنگ،ٹائلز لگانے،اور کیبنز کی لوکیشن اور تعداد کے حوالے سے پوائنٹس بتائے نیز
دیگر تعمیراتی معاملات طے کئے۔ ( محمد فیضان
عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار )