
ملتان زون
کی گلگشت کابینہ کے علاقے شالیمار کالونی
ملتان میں 3 دسمبر کو ہونیوالےعالمی یومِ معذوراں یعنی انٹرنیشنل ڈے فار اسپیشل
پرسنز کے موقع پر دعوت اسلامی کےا سپیشل
پرسن ڈپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد میں مدنی حلقہ ہواجس میں رکن ریجن ملتان آصف مدنی
میں معذور افراد میں بیان فرمایا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر گزار رہنا چاہیے اور آزمائش پر صبر کرنا چاہیے یہ تمام
آزمائشیں ختم ہونیوالی ہیں ہمیں اللہ پاک کے
احکامات اور اس کے پیارے محبوب صلّی اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی سنتوں
پر عمل کرنا چاہیے۔ معذور افراد میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغان میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی نیز اس موقع پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی
ملتان کے اسپیشل پرسنز ملازمین کے ہیڈ
حافظ محمد عباس نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (محمد سمیر عطاری
اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ سپیشل پرسن
ڈیپارٹمنٹ)

فیضان مدینہ
گجرات میں دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن کے تحت اشاروں کی زبان کورس شروع ہونے جا
رہاہے جس میں آپ سیکھ سکیں گے اشاروں کی
زبان میں نعت،بیان،ذکر،دعااور صلوۃوسلام اور بہت کچھ۔
اس کورس میں داخلہ لینے کے لیے آج ہی رابطہ فرمائیے۔
محمد سمیر عطاری اسلام آباد( میڈیا ڈیپارٹمنٹ سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)
.jpg)
نیکی کی
دعوت کو عام کرنے اور عاشقان رسول کو علمِ
دین سے آراستہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرون
ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے
میں پاکستان بھر میں 25، 26 اور 27 دسمبر
2020ء کو سنتوں کی تربیت کےلئے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے سفر کریں گے۔ آپ بھی چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا وقت اللہ
کی
راہ میں گزاریں۔
دعائے عطار
جو کوئی
انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کرے اُسے شفاعت فرمانے والے آقا صلّی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شفاعت بروز قیامت نصیب فرما اور جو کوئی میری مدنی
بیٹی اپنے کسی محرم کو چوتھے جمعے کو سفر کروادے اس کے حق میں بھی یہ دعا
قبول فرما۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم
مدنی قافلے میں سفر کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی اپنے علاقے کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔
مجلس شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام حافظ آباد زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شارٹ کورسز ذمہ داران، کابینہ نگران
اور مختلف شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز کورس مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائدکا فالواپ کیا گیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور ا س میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام10
دسمبر 2020ءکو شارٹ کورسز کی تمام کابینہ
ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ میں
جو مسائل تھے انہیں حل کرنے کی کوشش کی نیز نیو کورسز کی اپڈیٹ دی اور متفرق کورسز
کروانے کا ذہن دیا۔
لاہور ریجن کی شعبہ اوراد عطاریہ ذمہ دار اسلامی بہن کا بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن کیساتھ اسکائپ پر مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ 11 دسمبر 2020ءکو
لاہور ریجن کی شعبہ اوراد عطاریہ ذمہ دار
اسلامی بہن کا بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی
بہن کیساتھ اسکائپ پر مشورہ ہوا جس میں شعبے کی مضبوطی کےلئے اور مدنی بہار ٹیسٹ کےلئےاہداف لئے نیز شعبے
کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
10 دسمبر 2020ء کو کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں
کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ نگران ا سلامی بہن مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات سمجھائے، کمزوری کو دور کرنے اور
کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے اور شعبے
کے دینی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔
مجلس رابطہ کے
زیرِ اہتمام کراچی کورنگی1 میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام10 دسمبر2020ء
کوکراچی کورنگی1 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لانڈھی، کورنگی،
محمود آباد کی زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات
اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنےاور ان کے گھر محفل نعت منعقد کرنے کے حوالے سے اہم
نکات دئیے نیزشعبے کے طریقہ کار کے مطابق کام کیا جائے اس حوالے سے نکات دیتے ہوئےSmart phone, Location, Map چلانا سیکھنے کی ترغیب دلائی تاکہ دین کے کام میں آنے والی رکاوٹوں کو دور
کیا جاسکے۔
کراچی ریجن کے ساؤتھ سینٹرل زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ریجن کے ساؤتھ سینٹرل زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔
مجلس کفن دفن کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کفن دفن کے اجتماعات منعقد
کروانے ، شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 10
دسمبر 2020ء کو کراچی ریجن کے کابینہ
اورنگی اور سرجانی میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 28
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا
نیز ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس
موقع پر 8 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن اور ساؤدرن افریقہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 اور 11 دسمبر2020ء
کو ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن اور ساؤدرن افریقہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش کی 5زون اور موزمبیق
ماریشس کی ملک کارکردگی نگران اور ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز بذریعہ لنک 15 دسمبر2020ء کو نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ ہونے والے مدنی
مشورے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
ماہِ
نومبر2020ء کی کارکردگی کے مطابق پاکستان بھر میں کم و بیش 126نئے
مدارس کا اضافہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام ماہِ نومبر2020ء کی کارکردگی کے مطابق پاکستان بھر میں کم و بیش 126نئے
مدارس کا اضافہ ہوا ہے جن میں کم و بیش 603 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
مدرسات اسلامی بہنیں مدرسۃالمدینہ بالغات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ احسن انداز میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے میں
مصروفِ عمل ہیں۔