شیخ طریقت،
امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی جانب
سے عطاکردہ
اس ہفتے کا رسالہ
اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:
٭حرص کسے کہتے ہیں؟ ٭ نیکیوں
کی حرص بڑھانے کا طریقہ ٭قناعت کی دو
تعریفات٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں57ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 08 دسمبر2020ء کو فیصل
آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے دعائے حاجات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے
کی ترغیب دلائی۔ سافٹ وئیر میں درست کارکردگی کے اندراج پر تربیت کی جبکہ دینی کاموں میں در پیش مسائل کے حل بتائے۔ مختلف شعبہ جات پر بھی مختصرا کلام کیا اور
شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
شعبہ مکتبۃ
المدینہ للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام
07 دسمبر 2020ء فیصل آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
، کابینہ اور ڈویژن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مکتبۃ
المدینہ و تقسیمِ رسائل کے نکات سمجھائے نیزتقرریاں مکمل کرنے ،سنتوں بھرے
اجتماعات اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے۔
فیصل آباد ریجن جھنگ زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 09 دسمبر 2020ءبروز بدھ فیصل
آباد ریجن جھنگ زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے
شعبے پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا۔اس کے
علاوہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی
اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کا ہدف دیا
۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں ہفتہ وار رسالے پہنچانے پر غور کیا گیا نیز اس
سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی مشورے اور تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار بھی کیا۔
فیصل آباد ریجن
میں نومبر 2020ءء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں
نومبر2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ
ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 599
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 9ہزار776
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان
/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 74
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 564
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 415
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 1 ہزار
383
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 25 ہزار 260
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء
مدنی دورہ کی تعداد ) : 1 ہزار 865
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ : 77
ماہانہ تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 822
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 5
ہزار 601
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020ء کوعالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی
بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تنظیمی تربیت کے لئے مدنی پھول دئیے ،مزید فرمایا کہ ہر
ذمہ دار خواہ کسی شعبے اور کسی سطح کی ہو ان کو اپنے شعبے کی مکمل معلومات کے لئے آن لائن کورسز کروائے جائیں گے، شعبہ تعلیم اور
مجلس رابطہ کے کام کو بڑھانے کے لئے اہم امور پر مشاورت کی ۔ اس موقع پر دیگر اراکین نے دینی کاموں کی
بڑھوتری میں درپیش مسائل پیش کئے جن کے حل کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں اپنی اپنی رائے
کا اظہار کیا اور اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔
مدنی ریجن رضوی
کابینہ کی نگران اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام08 دسمبر2020ء کو مدنی
ریجن رضوی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کے کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک ڈنمارک میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 7 دسمبر 2020 ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہو اجس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن
نے اپنی ماتحت ا سلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات
اجتماع کےمتعلق نکات سمجھائے نیز دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یورپین یونین
ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
32 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
63
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
133 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
233
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
100 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
143 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء کے پہلے
ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ
اسکائپ 3 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غوث پاک کا خاندان“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کےکئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر2020ء کے پہلے
ہفتے اسپین( Spain) کے ڈویژن
بارسلونا( Barcelona) کےکئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کورنے یا(corella)، پارالیل(parallel)، ودی آمات (Virrei amat )،اودلاسالوت (Santacloma)اورآتیگس(Artigues )شامل
ہیں۔ان اجتماعات میں تقریبًا 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ
اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن کے
ملک کویت کی ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کے ملک کویت کی ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی
تربیت کی نیز دعائے حاجات اجتماع کے مدنی
پھول سمجھائے،مزید نیکی کے کاموں کو تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کرنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔