اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(Italy)کے ڈویژن میلان (Milan)کے شہر گلراتے (Gallarate)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 دسمبر  2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم( Belgium )میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹورپ( Antwerp) اور برسلز( Brussel) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقسیمِ رسائل کے اہداف دیتے ہوئے ہر ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے نومبر 2020ء  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:164

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:785

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار506

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات :130

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار186

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 190

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 380

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):343

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کی تعداد: 42

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:800

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:971


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”دوزخ کے کتّے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار480 ، لندن ریجن سے 2ہزار74، بریڈ فورڈ ریجن سے 10ہزار659، برمنگھم ریجن سے 5ہزار623، آئرلینڈ سے 85 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 330 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا21ہزار251اسلامی بہنوں نے رسالہ ” دوزخ کے کتّے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  16 تا 22 ربیع ُالاٰخر تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

278اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

336اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

510اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1230 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

884 اسلامی بہنوں نے 1200مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

523 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ڈوسبری ( Dewsbury)کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو حبِّ جاه کی تباہ کاریوں سے بچتے ہوئے اللہ کی رِضا کے لئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر (South and West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر دینے، دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذ ہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 11دسمبر 2020بروز جمعہ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مظفر آباد کشمیر زون کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن نگران ، مظفر آباد کشمیر زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ذمہ داران کی تقرریوں اور آٹھ دینی کاموں کا فولو اپ کیا ذمہ داران نے تقرریوں کو مکمل کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 11دسمبر 2020ء بروز جمعہ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سیالکوٹ زون کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں اسلام آباد ریجن نگران ، سیالکوٹ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ذمہ داران کی تقرریوں اور آٹھ دینی کاموں کا فولو اپ کیا ذمہ داران نے تقرریوں کو مکمل کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 10دسمبر 2020ء بروز جمعرات   پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ زوم جڑانوالہ زون کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد ریجن نگران ، جڑانوالہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ذمہ داران کی تقرریوں اور آٹھ دینی کاموں کا فولو اپ کیا ذمہ داران نے تقرریوں کو مکمل کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 10دسمبر 2020ء بروز جمعرات   پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ زوم ٹوبہ زون کے ساتھ مدنی مشورہ کیاجس میں فیصل آباد ریجن نگران ، ٹوبہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت ِ اسلامی نے ذمہ داران کی تقرریوں اور آٹھ دینی کاموں کا فالو اَپ کیا ۔ ذمہ داران نے تقرریوں کو مکمل کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں    پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق ِ اکبر میں علاقائی دورہ میں شرکت کی ۔