دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 7 دسمبر 2020 ء کو کوئٹہ کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی زون اور ڈویژن ذمہ دار کامدنی مشورہ کیا جس میں فنانس ڈپارٹمنٹ  ذمہ دار نے چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں کے ٹیسٹ اور رسیدیں  جمع کرنے کے مختلف اہداف سمیت اہم نکات بیان کئے جس پر ذمہ داران نے بھرپور تعاون کرنے اور نکات پر عمل کرنے کی  نیتیں کیں۔


اسلامی،بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام ایڈریس گارڈن میں مالیات زون مشاورت نے کابینہ مشاورت کا مدنی مشورہ  لیا جس میں شعبہ سے متعلق نکات بتائے اور ڈونر لسٹ تیار کرنے، رسیدوں کی مکمل وصولی،ای رسید کا فالو اَپ، ٹیسٹ ریزلٹس کا مکمل ریکارڈ لینے اور شعبہ پر تقرر مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی مکتبۃالمدینہ ریجن زمہ دار نے اوکاڑہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کی زون و کابینہ ذمہ دران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اپنے شعبے پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا گیا مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کا ہدف دیا گیا اور اس کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے پر کلام ہوا۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں ہفتہ وار رسالے پہنچانے پر غور کیا گیا نیز اس سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی مشورے اور تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے ذیر اہتمام پچھلے دنوں ڈویژن بابر مارکیٹ میں ٹیلی تھون کی نمایاں  کارکردگی پر مقامی شخصیات و دیگر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کابينہ نگران و کابينہ مشاورتوں نے شرکت کی مزید کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیرت غوثِ پاک‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی نیت کی نیز آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام02 تا 08 دسمبر2020ء تک  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے اسٹاکٹن، مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیو کاسل، ڈونکاسٹر ، شیفیلڈ ، رودرہم، سیوییل ٹاؤن ، وائٹیکر بیٹلے ، ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ ہڈرز فیلڈ، ویک فیلڈ ، ویسٹن، (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe, west town, Batley, Savile Town,Whitakerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle،Stockton and Middlesbrough ) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 829 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان حیدر آباد ریجن ، حیدر آباد کابینہ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حب جاہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو نیو مدنی نکات کا مطالعہ کرنے اور فاروڈ کر وانے اور نیو فارم پر کاکردگی بنانے کے تعلق سے کلام کیا گیا۔ اجیر ٹیسٹ کے لیے اسلامی بہنوں کے نام بھی طلب کئے گئے نیز ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے جس پر ذمہ داران نے کارکردگی کو مضبوط کرنے کی نیت کی اور اہداف کو پورا کرنے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام02 تا 06دسمبر  2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)اور ایڈنبرگ (Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام02 تا 08 دسمبر2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 791 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2020 ءکو شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن کا اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن شب و روز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی نیز ان کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی پھولوں کے مطابق اطاعت کرتے ہوئے نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 دسمبر 2020ءکو اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن کا اسکاٹ لینڈ( Scotland) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامى بہن نے ’’حبِ جاہ‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکاٹ لینڈ میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر دین ہاگ( Den Haag) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم ِدین کے فضائل کے بارے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06   دسمبر 2020ء بروز اتوارکو اسپین( Spain) کی ڈویژن میڈرڈ( Madrid) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کاسپے (Caspe) اور پیترائکس(Patraix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حسن اخلاق کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے اور دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔