عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں راولپنڈی میں قائم مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب کی تشریف آوری ہوئی جہاں مجلس المدینۃ العلمیہ کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور رکن مجلس محمدعدنان چشتی عطاری نے ان کو خوش آمدید کہا۔ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ میں قائم مکتبۃ المدینہ العربیہ، المدینۃ العلمیہ، تراجم سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب نے رکن شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہدعطاری مدنی سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف دینی کتب و رسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

آخر میں مولانا عاطف سلیم نقشبندی صاحب کو بذریعہ ویڈیو مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات اور دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیاگیا جس پر مولانا صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز، کوچنگ سینٹرز  اور دیگر تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقان رسول کو ترغیب دلائی کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں اور اس کے لئے دعوت اسلامی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر دین اسلام کی خدمت کرنے کا ذہن بھی دیا۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ جن میں مجلس کے ذمہ دار نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔


دعوت اسلامی کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گڈاپ زون کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرستہ المدینہ بالغات کے نیو اپڈیٹ نکات کی فائل کے مطابق جدول سمجھانے کی کوشش کی نیزنئے مقامات پر مدرستہ المدینہ بالغات کےمدارس کھولنے،کورس میں کامیاب طالبات کے درجات کا جلد آغاز کرنےاور طالبات کی تعداد بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے’’تبرکات کی بر کتیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو’’ربیع النور‘‘ کی آمد کی خوشی میں ’’مکتوب عطار‘‘ سنا کر اپنے گھروں میں چراغاں کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے اور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا ۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں قائد آباد کابینہ کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اعلیٰ ،جامعۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اور طالبات اور تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے پر کلام کیا اور طالبات کو بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ جن علاقوں اور ڈویژن میں مدنی کام نہیں ہو رہا اس میں مدنی کام شروع کروانے کے لئے اہداف دیئے ۔ طالبات کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے مختلف کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن نگران  اسلامی بہن کا میانوالی کے جامعۃ المدینہ للبنات کی معلمات اور طالبات کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں معلمات، ناظمات اور طالبات نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔طالبات کے ذریعے جن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان علاقوں اور ذیلی حلقوں میں کام شروع کروانے کا ذہن دیا۔ ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے ۔ اس موقع پر طالبات نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جن ڈویژن اور علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان میں دعوت اسلامی کے مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوت اسلامی کے 8 مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیرِ اہتمام18اکتوبر 2020ء کو وہاڑی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار،ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت حلقہ و ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمحفل نعت منعقد کروانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ہدف دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام احمد پور شرقیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اور زون ذمہ دار شارٹ کورسز نے شرکت کی۔

ریجن و ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہن کو تقرری کے اہداف دئیے نیز کورسز منعقد کروانے اورنیو مدرسات تیار کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون خانیوال کابینہ ڈویژن مکی میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس شب و روز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ربیع الاول کی خوبیوں کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اورانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن بصیر پور کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تاڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اوکاڑہ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کےاپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے نیزنئی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھائے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔


 دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام میانوالی زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کےمدنی بستے لگانے کا ہدف دیا نیزماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ رسائل تقسیم کرنے اور اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔