یورپین یونین مدنی انعامات
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام
25 اگست 2020ء یورپین یونین کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین، ناروے، آسٹریلیا، بیلجئیم ،
ڈنمارک ، جرمنی، ہالینڈ اور فرانس کی مدنی انعامات کی ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
انعامات پر مقرر عالمی رکن مجلس
مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی مدنی تر بیت فرماتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارگردگی وقت پر جمع کروانے، ہر مہینے ماتحت اسلامی بہنوں کے درمیان
مشورہ کرنے، کارکردگی شیڈول وقت ہر جمع
کروانے کا ذہن دیا۔
مدنی
انعامات پر مقرر عالمی رکن مجلس
مشاورت نے مدنی انعامات کے شعبے کی
کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مدنی پھولوں سے نوازا مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے آ ئندہ
اہداف بھی دئیے ۔
24
اگست 2020 ء بروز پیر شریف آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ کی ڈویژن بلیک ٹاؤن کے علاقے ماؤنٹ ڈریوڈمیں بالمشافہ پہلے دن اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی
عبادت کے موضوع پر بیان فرمایا نیز اعلانات کے ذریعے عاشورہ کے دن کیسے گزاریں ۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یومِ قفلِ مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے آسٹریلیا میں یومِ
قفل ِمدینہ منایا گیا جس میں الحمدللہ 71 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 61 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے نیوزی لینڈ میں
یوم ِقفلِ مدینہ منایا گیا جس میں
الحمدللہ 7 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش
شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 6 اسلامی بہنوں
نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے اسپین کے مختلف
شہروں میں یومِ قفل ِ مدینہ منایا گیا جس میں 81 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ خاموش
شہزادہ‘‘ کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل ِمدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے کے مختلف
شہروں میں یومِ قفل ِ مدینہ منایا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ خاموش
شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
آج رات ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں جانشین امیر اہل سنت خصوصی
بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔
آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”صبر کی بہاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت
کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں
لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں
ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ دن کا اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 26 اگست2020 ء سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ
3 دن کا اجتماعِ ذکر شہادت منعقد کیا گیا جس میں 31
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلّغۂ دعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت کے بارے میں بھی
بتایا۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
احیاء العلوم میں ہے کہ ایک بزرگ نے حضرت عُمَر بن
عبد العزیز عَلَیْہِ
الرَحْمَہ کو خط لکھا کہ جان لو! بندے کے لئے مددِالٰہی اس کی نیت کے مطابق ہوتی ہے، پس
جس کی نیت کامل ہوگی اس کے لئے مددِ الٰہی بھی کامل ہوگی اور اگر نیت ناقص ہوتو
اسی قدر مدد میں بھی کمی ہوتی ہے۔(احیاء العلوم، 1/221 مترجم)اس فرمان
کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر نیت خالص نہ ہو تو بندہ لاکھ جتن کرے مگر
رکاوٹوں اور بندشوں کے بھنور سے نہیں نکل پائے گا جبکہ اگر نیت خالص ہو اور بندہ تنہا بےسروسامانی
میں کسی کام کو کرنے چلے تو اللہ کریم اس
کیلئے ایسے اسباب بنائے گا کہ وہ جو اکیلا چلا تھا ایک وقت آئے گا کہ زمانہ اس کی
طرف متوجہ ہو جائے گا اور لوگ اس کے
اشارۂ ابرو کے منتظر ہوں گے۔
اس فرمان کی عملی تفسیر آج دعوتِ اسلامی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ 2ستمبر1981وہ دن تھا کہ جب شیخِ طریقت، علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنیتِ خالص کے ساتھ عزمِ مصمم لے کر تنہا اس میدان میں نکلے تھے اور آج اللہ پاک کی رحمت سے افرادی قوت (Manpower)اور سرمایہ (Finance)کی کثرت
میں دعوتِ اسلامی کی مثال نہیں ملتی، اور کسی بھی تنظیم کیلئے یہی دو چیزیں اصل
ہوتی ہیں۔ یقیناً یہ سب امیر اہلسنت کی سچی نیت کا فیضان ہے۔ اللہ
پاک امیر
اہلسنت کے صدقے ہمیں بھی نیتوں میں اخلاص
کی دولت عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ امین
وقت
کے سیلاب کوصحیح سمت پھیرنا،خطرات اورنقصان کی جگہوں سے پہلے بند لگانا، بنجر
زمینوں، ریگستانوں کی آبادکاری کا اسے ذریعہ بنانا اور سیلاب زدہ مقامات پر امدادی
کاروائیاں کرنا یقیناً وقت کی ضرور ت کو پورا کرنا اور صحیح وقت پر درست
فیصلہ کرنا ہے۔ اس خوبصورت جملے کی تصویری صورت اورعملی نمونہ کا پورا پورا
حق ادا کرنے والی میری اور آپ کی تحریک دعوت اسلامی ہے۔ جس نےمعاشرے کی دنیا اور
آخرت کو سنوارنے، معاملات کو سدھارنے کے لئے جو فیصلے کئے، ان پر جو عمل کیا
اور چمکتی، دلوں کو چھوتی اور تعریف پر مجبور کرنے والی خدمات سر انجام دیں
اس کے نتیجے میں ایک، دس، سو، ہزار، لاکھ نہیں بلکہ لاکھوں لاکھ لوگ معاشرے
میں راحت کی زندگی گزار رہے ہیں، ذہنی ، قلبی اور جسمانی سکون پا رہے ہیں۔ آج 2 ستمبر کا دن ہے، خوشی کا دن ہے، اس پیاری، مذہبی،فلاحی عالمگیر تحریک دعوت
اسلامی کا یوم تاسیس ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ موقع کا فائدہ اٹھائیں، خوشی منائیں
اور اس تحریک کا ساتھ دیں۔
پاک
و ہند میں ایک وقت وہ تھا کہ مسلمانوں
کو اپنے ایمان کی حفاظت اور عقیدے کی
پہچان کے لئے کسی مضبوط اور منظم پلیٹ
فارم کی ضرورت تھی۔ اگرچہ حفاظتِ دین و ایمان کا کام سرانجام دینے کے لئے کئی
جماعتیں میدانِ عمل میں تھیں لیکن ان کے دائرۂ کار اتنے وسیع نہ تھے کہ وہ ملک و
بیرونِ ملک یا دنیا بھر کے مسلمانوں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر سکیں ۔
ایسے
میں اللہ پاک کے
فضل اور نبیٔ کریم ﷺ کی رحمت سے علمائے کرام نے 2 ستمبر 1981ء کو ”دعوتِ
اسلامی “ کی صورت میں ایک پودا لگا کر امیرِ اہلِ سنّت کو اس کی نگہبانی و نگرانی
پر مقرر کر دیا۔ اس خُودار،محنتی،دُھن کے پکے،قول و فعل کے سچے، مہربان و مشفق ”نگہبان“ کا کیا کہنا! مولانا الیاس قادری
صاحب نے دعوتِ اسلامی کے اس ننھے پودے کی
بقا ، نگہداشت ،موسموں کی سردی و گرمی اور مخالف ہواؤں کے تھپیڑوں سے حفاظت کے عمل کو نہ صرف جی جان سے نبھایا بلکہ اس کی ترقی
و بڑھوتری کے لئے اپنا خون پسینہ تک بہانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی۔
Dawateislami