
(ویب ڈیسک،کراچی) گزشتہ رات یومِ
دعوتِ اسلامی کےسلسلے میں مدنی چینل پر
براہِ راست خصوصی پروگرام نشر کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ
اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول سے ہوا جس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت سے
سوالات و جوابات کا سیشن کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے ابتدائی ایام کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا
کہ میں سن1981میں نور مسجد کھارادرمیں امامت کرتا تھا، ایک روز علامہ شاہ
احمدنورانی علیہ
الرحمہ کی طرف سے مرحوم نعت خوان یوسف میمن کے چھوٹے بھائی میرے پاس ایک دعوت نامہ لے کر آئے ،اس میں لکھا تھا کہ ہم نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں فلاں دن اجلاس رکھا ہے جس میں رئیس التحریر علامہ ارشد القادری صاحب سمیت دیگر علماو عمائدین شرکت کررہے ہیں، آپ نے بھی آنا۔
الغرض میں بھی وہاں پہنچا، نورانی میاں اور علامہ
ارشد القادری علیہما
الرحمۃ کی تنظیمی سوچ مدینہ مدینہ!! ان صاحبان کا یہی ذہن
تھا کہ سیاست سے مکمل پاک ایک تحریک
کا قیام عمل میں لایا جائے جو خالص دین کا
کام کرے، نیکی کی دعوت دے، اُس تنظیم کا
سیاست سے کوئی لینا دینا نہ ہو! بس تبلیغ دین کا واحد مشن ہو۔اس اجلاس میں غزالیِ زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب سمیت کئی علما و عمائدینِ اہلِ سنّت بھی موجود تھے، مگر اس اجلاس
کا کوئی خاص نتیجہ نہ نکلا۔ خیر بعد میں
کئی اور بھی مشورے ہوئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کا امیر مقرر کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شفیع اوکاڑوی صاحب بھی
محسنِ دعوتِ اسلامی ہیں، ان کے ہم پر بڑے
احسانات ہیں، اوکاڑی صاحب نے سب سے پہلے اجتماع کے لئے اپنی مسجد گلزارِ حبیب سولجر بازاز پیش کی اور فرمایا کہ میری مسجد کو
دعوتِ اسلامی کا مرکز بنائیں۔
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے ترقی میں پیش پیش افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوتِ میں قبلہ الحاج سید عبدالقادر شاہ صاحب
عرف باپو شریف ان کا اہم رول ہے، ان کا
بہت کردار ہے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی میں ان کا جیسا تیسا حصہ ہے۔ اللہ ان
کو غریقِ رحمت فرمائے،بے حساب مغفرت ان کا اور ان کی آل کا مقدر ہو۔
دعوتِ اسلامی کے سیاست میں آنے کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب
میں آپ کا کہنا تھا کہ خلفاء راشدین والی سیاست آ گئی تو پہلا سیاستدان الیاس قادری ہوگا، میں نے مجلس شوری کو پہلے سے لکھ کر دے دیا ہے، اگر تمھیں دعوت
اسلامی کو توڑنا ہے تو کچھ بھی نہیں
کرنا بس سیاست کا اعلان کردینا اپنے آپ
دعوت اسلامی ختم ہو جائے گی۔
پروگرام میں اراکینِ شوریٰ نے اپنے اپنے شعبہ
جات کی کارکردگی بھی بیان فرمائی۔ روح پرور پروگرام کے اختتام میں جانشین امیرِ
اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعوتِ اسلامی کی ترقی، امیر اہلِ سنت کی لمبی عمر اور
حالیہ بارشوں میں پریشان حال افراد کی خوشحالی کے لئے دعا بھی کروائی۔
امریکہ اور کینیڈا ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا ڈویژن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے، معلمات ومبلغات تیار کرنےاورشعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے
شعبے سے ملنے والے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیانیز اپنے ملک کی مقامی زبان میں
مدنی کام شروع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
ڈویژن کیلگری
کینیڈا میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ڈویژن کیلگری کینیڈا میں بذریعہ
اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی
حلقوں کی نیو تقسیم کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کے لئے
مختلف مدنی کاموں کے اہداف دئیے۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے نیک بنانے خوف خدا
عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات
کے زیر ِ اہتمام یوکے کےشہر برٹن (Burton) میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم
کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام یوکے
برسٹل(Bristol)اورویلز(Wales) ریجن میں پانچ دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و پیش 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر
تربیت کی گئی نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مزید کورسز جوائن کرنے
کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ
برمنگھم (North Birmingham)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل
و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی
ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے
وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ ،ایسٹ سینٹرل برمنگھم کوونٹری،
اور سینڈویل(North, South, East,
Central Birmingham, Coventry and Sandwell) میں تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں 285 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت،
کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا برا کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عاشورہ کا روزہ رکھنے،نویں دسویں محرم کوکئے
جانے والے نیک اعمال بتائے گئےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
مانچسٹر ریجن
وارنگٹن ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن وارنگٹن (Warrington) ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقہ ہوا
جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے نماز کے مسائل
پر بیان کیااور مدنی مذاکرے کی اہمیت بیان کی نیز پابندی سے براہ راست ہونے والے
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کے دوعلاقوں میں تعویذاتِ عطاریہ کےدو بستے لگ رہے ہیں

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واورادِعطاریہ کے
زیر ِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے دوعلاقوں میں تعویذاتِ عطاریہ کےدو
بستے لگ رہے ہیں جن میں ایک بستہ (اسٹال) راچڈیل (Rochdale) میں جبکہ دوسرا بری (Bury) میں لگایا جا رہا ہے۔ان بستوں میں اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا فی سبیل
اللہ روحانی علاج کرتی ہیں۔
ماہِ
اگست2020 ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 68تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے جبکہ اورادِ
عطاریہ کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ یہاں بستے ہر ہفتے لگ رہے ہے اورCovid - 19 میں بھی دکھیاری امت کی خیرخواہی کی جارہی ہے۔

کُفریّہ کلمات کے متعلق انتہائی
ضروری معلومات پر مشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب
کُفریّہ
کلمات کے بارے میں سُوال جواب
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن
٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام
٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭تمام قراٰنی سورتوں وآیات کی سافٹ ویئرسے پیسٹنگ ٭آیات کے
ترجمہ میں ترجمہ کنزالایمان ڈالنے کا اہتمام ٭عربی عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے
مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ
کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے
اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع
میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ
دیا گیا ہے اُن کےمصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط
کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
692صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009سے لیکر اب تک اردو زبان کے16 مختلف ایڈیشنز میں
2 لاکھ61 ہزار سے زائد شائع ہوچکی
ہے جبکہ اس کتاب کا ہند ی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے385روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

A Sunnah-inspired Ijtima was held
under Dawat-e-Islami via Skype in Yuba City, USA, in which approximately 44
Islamic sisters from three different places participated.
A Muballigha of Dawat-e-Islami
delivered a Sunnah-inspired Bayan on the topic, ‘Passion to reform oneself’ and
motivated the Islamic sisters attending the Ijtima to reflect on their actions
and fill the booklet of Madani In'amat every day.

A Sunnah-inspired Ijtima was held
under Dawat-e-Islami via Skype in Chicago, USA, in which approximately 54
Islamic sisters from three places, Chicago, Skokie and Des Plaines
participated.
A Muballigha of Dawat-e-Islami
delivered a Sunnah-inspired Bayan on the topic, ‘Wishing well for the
grief-stricken Ummah’ and motivated the Islamic sisters attending the Ijtima to
wish well for others, read the Monthly Faizan-e-Madinah, watch Madani Muzakarah
and remain associated with the Madani environment of Dawat-e-Islami.