21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ ،ایسٹ سینٹرل برمنگھم کوونٹری،
اور سینڈویل(North, South, East,
Central Birmingham, Coventry and Sandwell) میں تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں 285 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت،
کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا برا کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عاشورہ کا روزہ رکھنے،نویں دسویں محرم کوکئے
جانے والے نیک اعمال بتائے گئےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔