دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت باغبانپورہ اور رنگ محل کے بازار میں جیولرزکی دکان پر اور چائنہ سکیم میں ایک فیکٹری اونرکے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پیکج تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے ایک بھائی کے والد صاحب کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ کالج میاں چنوں ساہیوال  میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم شہزاد عطاری نے اسٹوڈنٹس کو فیضان قرآن و حدیث کورس کرنے کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی سوشل میڈیا Appsکا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 19 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران، اراکین کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی اشفاق عطاری اور اشفاق احمد عطاری سمیت چار نگران کابینہ نے شرکا کی تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں جگہوں کی خریداری، وقف اور شعبے کے دیگر مدنی کاموں پر شرکا کی ذہن سازی کی گئی۔


دعو ت  اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کاموں اور انگلش درجے بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی ، اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کام اور تعلیمی حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں برانچ میں انگلش مدرسین بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن پاکستان کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں جدید ٹیکناجی کا استعمال کرنے، نظام کو جدیداور بہترین کرنے کے لئے مختلف امور پر مشاورت کی۔

مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس یاسر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ شاد باغ لاہور کا وزٹ کرتے ہوئے مدنی عملے سے ملاقات کی اور طلبہ سے انٹر نیٹ پر بات چیت بھی کی۔ بعد ازاں نگران مجلس نے نیو برانچ کے لئے ایک جگہ کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام اگست 2020ء میں اسپین کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے لئے ”تفسیر سورۂ رحمٰن“ کروایا گیا جن میں آرتیگیس(Artigues) پارالیل ( Paral·lel )اور بیر یات ( Bayryat )شامل ہیں ۔

یہ کورس بذریعہ اسکائپ مقامی مدرسات کے ذریعے کروایا گیاجن میں کم و بیش 72 کے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) میں بذریعہ اسکائپ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے "مبلغہ کی اصلاح " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2020ء کو لندن ریجن کے علاقے لوٹن    (Luton) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا، نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئےگئے، مبلغہ کوکیسا ہونا چاہیئے پر ترغیبی بیان کیا گیا، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اس مدنی حلقے میں لوٹن ، چشم ، واٹفورڈ اور ملٹن کینس کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 22 اور23 اگست 2020ء کو یوکے لندن کے علاقوں  لیٹن ، سلاؤ ، ریڈنگ، ولڈسن گرین ، ہنسلو ، ہیرو، ایسٹ ہام(Leyton, Slough , Reading, Willesden Green, Hounslow, Harrow, East Ham)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کی تعریف بیان کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل بتائے نیز اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 اگست 2020ء  کو یوکے کے شہر ٹوٹنگ (Tooting) میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اورایک اسلامی بہن نےبذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی، دورانے مدنی دورہ تین شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور تین دن کے ذکر شہادت اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔