اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام17 اگست 2020ء کو یوکےکے شہر ایسٹ ہام(East Ham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام18 اگست 2020 ءکو  یوکے کے شہر ولڈسن گرین میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا

جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام برمنگھم ریجن کےعلاقے  سینڈویل(Sandwell) اور ایسٹ برمنگھم (East Birmingham) میں پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 52اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو  یوکےبرمنگھم ریجن کےشہر اسٹوک آن ٹرنٹ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 اگست 2020ء کو   یوکے کے شہر لیسٹر(Leicester) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ہالی فیکس (Halifax) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوروحانى علاج بھی پڑھائے نیز انہیں بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت اور غمخوارى كا ذہن ديا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 اگست سے لے کر 18 اگست 2020ء تک یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester) میں 38 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 764 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت اور غمخوارى کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماعات کے آخر میں دعا ئیں بھی کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے اکرنگٹن میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کی اہمیت پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنےا ور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یو کے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،ایسٹ اور نارتھ برمنگھم(Coventry, East Birmingham, North Birmingham )پر مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات خواتین اور مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


علمِ دین کی شمع سے قلوب کو منور کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”رسالہ سیرتِ بابا فرید“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ سیرتِ بابا فرید کے 17 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو اس کی آئند ہ نسلوں کو اولیائے کرام کا عاشق بنا اوران سب کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی زون، اسلام آباد، واہ کینٹ، جہلم چکوال، سیالکوٹ، میر پور کشمیر اور مظفر آباد زون کے نگران زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے میں زونز میں آنے والے ہر گاؤں میں ایک نگران کی تقرری ، گاؤں نگران پر اطراف نگران کی تقرری اور نگران کابینہ کی تقرری پر گفتگو ہوئی جبکہ اطراف میں نئی کابینہ بنانےپر اہداف مقرر ہوئے۔ اسلام آباد ریجن میں 32 نئی کابینہ کا قیام عمل میں لانے، نیو سوسائیٹیز میں ذمہ داران کی تقرری کرنے اور زلفیں رکھنے رکھوانے کی تحریک چلانےاور رسالہ مطالعہ کی کارکردگی بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر اہداف مقرر ہوئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


موجودہ صورتحال کے پیش نظر دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کورسز کے تحت آن لائن قاعدہ  ناظرہ کورس جاری ہے ۔ اس کورس کا دورانیہ ڈیلی صرف 20منٹ ہے ۔اس کورس میں شرکت کرنے والے (مکمل ناظرۃ القرآن و مدنی قاعدہ قواعد وتجوید کے ساتھ بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔ تاحال اس کورس میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔آپ بھی قرآن پاک پڑھنے والوں میں شامل ہوجائیں ۔

نوٹ یہ کورس صرف اسلامی بھائیوں کے لیے ہے

داخلے کے خواہشمند اسلامی ان نمبرز پر رابطہ کریں:

فیصل آباد03131480337

سکھر03078593042

سرگودھا 03006044438

مزید معلومات کے لئےاس واٹس اپ نمبر اور میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

03332195483-03472224420

madrasatulmadinacourses@dawateislami.net