دعوتِ اسلامی   کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے تقرریوں کے اہداف دئیے اور کتب ورسائل زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں تک پہنچنے کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کے  63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف فاروقی کابینہ ڈویژن عطائے مرشد میں بذریعہ ا سکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے فکرِ مدینہ کرنے اور امیر اہل سنّت کا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اگست 2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر رسالہ سننے اور سنانے کا اہتمام کیا جاتا ہےا س ہفتے سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کی بھرپور کوشش سے 234 اسلامی بہنوں نے رسالہ سیرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستا ن کے شہر  راولپنڈی ، کینٹ کابینہ ، ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں اجتماعِ ذکرِ شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجتماع ذکر شہادت میں ’’ امام حسین کی عبادات ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ایام محرم کے خصوصی مدنی مذاکرےدیکھنے اور عاشورہ کے مقدس ایام کو عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا ۔

رشتے داروں اور دیگر  مسلمانوں کی عزت و احترام کا جذبہ بیدار کرنے اور نیک سلوک کرنے کے فضائل پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

اِحتِرام ِ مسلم

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

36صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے6مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ43ہزارسے زائد

جبکہ دیگر15زبانوں میں14ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور حدود کی تقسیم کاری ، ماتحت کو سفر شیڈول میں آسانی دینا، ان کی خیر خواہی کرنا، وقف مبلغہ کو اجیر کروانااور مدنی کاموں کی بہتری و ترقی کے حوالے اہم امور پر مشاورت کی اور بہتری کے لئے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ہنسلو (Hounslow) میں”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “کا اِختتام ہوا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں نے تاثرات دیتےہوئے کہا:کورسز بہت ہی بابرکت، نورانی اور معلوماتی تھا ۔

کچھ اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑنے کی نیتیں کی، کچھ اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کی اور نئے کورسز میں شرکت کرنے بھر پور نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے بریڈفورڈ (Bradford) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں امامِ حُسین کی عبادات، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 65اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات  کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ریجن مالیات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زون وکابینہ کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز زون اور کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کی لسٹیں تیار کر کے اس کے مطابق ٹیسٹ کی ترکیب بنائی جائے تاکہ ہدف کو پورا کیا جا سکے،اس کے علاوہ 100فیصد رسید بکس مالیات میں جمع کروانے کا بھی ہدف دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عالمی مجلس اور مجلسِ بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور امت کی خیر خواہی کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، حاجی مشتاق عطاری اور حاجی زم زم عطاری کے امت کی خیر خواہی کے واقعات بیان کئے نیز مختلف مدنی کاموں کوبڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوف خدا و عشق رسول ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماہ ذوالحجۃ الحرام 1442ھ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں میں روزانہ کئے جانے والے مدنی انعامات پرعمل کی کارکردگی کےمطابق مدنی انعامات کے7ہزار324 رسائل اسلامی بہنوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ7ہزار930 عاملاتِ مدنی انعامات کے رسائل وصول ہوئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان بھر کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!3237 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور4245 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔