دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسپین کے شہر طورطوسہ (Tortosa)اور لوگرونو(Logroño) میں دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”بیماری کی فضیلت“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں، پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔ مختلف روحانی علاج بھی بتائے گئے اور یَاسَلَامُ کا ورد بھی کروایا گیا۔ 


علمِ دین کی شمع سے قلوب کو منور کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فضائل امام حسین“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ! جو کوئی ” فضائل امام حسین“ کے 17 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو جنتی ابن جنتی صحابی ابن صحابی نواسۂ رسول نوجوانانِ جنت کے سردار امام حسین رضی اللہ عنہ کا جنت الفردوس میں جوار (یعنی پڑوس) نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21  اگست 2020 ءکو شب و روز ذمہ داراسلامی بہن (رکن مجلس بیرون ملک) نے یوکے کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ریجن اور زون سطح کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے روزانہ کارکردگی فارم فل کرنے اور شب وروز کی خبریں پڑھنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو شب و روز کا تعارُف پیش کرنے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی اور یوکے کی جامعۃالمدینہ للبنات میں ماہنامہ فیضان مدینہ کا بھی تعارف پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  22 اگست2020ءکو پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےحیدرآباد ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں شعبے کےمتفرق کاموں میں بہتری لانےاور نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیانیز پینڈنگ والے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے مزید اس موقع پر نئے مدارس بنانے، کورسز کروانے اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیاگیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام24اگست 2020ء کو بحرین  چشتی کابینہ ڈویژن ضیائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریبا42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور ریجن کے پشاور زون کی سوات کابینہ میں 3 دن کے ’’غسل کا طریقہ‘‘ کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ فضائل ومسائل سمجھائے اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مذاکرہ دیکھنے ک ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21، 22 اور 23 اگست  2020ء کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مجلس مدنی انعامات کا تین دن کا کورس ’’جنت کا راستہ‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کی نیتیں کی اور اپنے مدنی انعامات کو بڑھانے کی نیت کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورس کےزیر اہتمام حیدرآباد ریجن کی  ٹنڈو محمد خان کابینہ کے ڈویژن تلہار میں ’’سورۃ الرحمن تفسیر‘‘ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں12اسلا می بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔اسلامی بہنوں سے کورس کے متعلق بہت اچھے تاثرات ملے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام   24 اگست 2020براز پیر شریف کو پاکستان کے شہرملتان ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا ـ جس میں الحمدللہ عزوجل105 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 84اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام    24 اگست 2020ء محرم الحرام کی پہلی پیر شریف کو پاکستان کے شہرکراچی ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 344 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 278اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام   24 اگست 2020ء محرم الحرام کی پہلی پیر شریف کو پاکستان کے شہرلاہور ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 637 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 449 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام    24 اگست 2020 ء محرم الحرام کی پہلی پیر شریف کو پاکستان کے شہر اسلام آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 76 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 55اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔