اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔