اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
21 اگست
2020ء کو یوکے کے شہر سلاؤ(Slough) میں انگلش میں ”فیضانِ نماز کورس“ کا اِختتام ہوا
جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز
کے مسائل اورنماز کا طریقہ سے متعلق
معلومات فراہم کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام21
اگست
2020ءکو لندن
ریجن کےعلاقےسلاؤ (Slough)میں
پانچ دن پر مشتمل ’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس‘‘ کا آن لائن
آغاز ہوا جس میں 21اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع ملا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام21
اگست
2020ء کو یوکے
کےشہر ایڈنبرا (Edinburgh) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے شب و روز کو مدنی انعامات کے مطابق گزارنے
اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے راچڈیل(Rochdale) میں آن لائن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کی اہمیت اور افادیت بیان کی نیز مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی حلقے میں ڈویژن کفن دفن ذمہ دار
اسلامی بہن اسلامی بہن نے فقہ کے شعبے میں پاکی اور ناپاکی کے مسائل بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو یوکے
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو(Glasgow) میں بذریعہ زوم مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا ۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر
نافذ کرنے ذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام20 اگست 2020ء کو یوکے ساؤتھ برمنگھم (South Birmingham ) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنےعاملاتِ مدنی
انعامات بننے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
21 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر ریڈنگ( Reading) میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“مکمل ہوا۔س
کورس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ
کورس بہت ہی پورکیف، بابرکت، نورانی اور معلوماتی تھا۔ اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط
الجنان پڑھنے اور نئے کورسز میں شرکت کرنے کی بھر پور نیتیں بھی کیں۔
مدنی ریجن ، بحرین کابینہ، چشتی ڈویژن رفاع غربی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن ، بحرین
کابینہ، چشتی ڈویژن
رفاع غربی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی
حلقہ ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی
انعامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ عمل کرنے کا طریقہ بتایا نیز مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی
طور پر نافذ کرنے کے لئے پچھلے دنوں نیپال(Nepal) کے شہرنیپال گنج (Nepalgunj)اور پوکھرہ (pokhra) میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریبا 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہند دہلی ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان
کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مقصد حیات بتاتے ہوئے زندگی کو مختصر جاننے اور خوب نیکیاں کرکے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور مدنی انعامات
کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن ، ملک کویت ، ڈویژن فروانیہ پچھلے دنوں دعائے شفا اجتماع ہوا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے پیارے آقا کریمﷺ کی دکھیاری امت کی لیے خصوصی دعا کی نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔
عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان حسنین کریمین میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان حسنین کریمین رضی اللہ عنہما میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریبا16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء
نے نیتیں کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیامیں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تقریباً 28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے دکھیاری امت کی خیر خواہی کے موضوع پر بیان کیا اجتماع کے اختتام پر رقت
انگیز دعا بھی کی گئی۔