میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نماز پڑھنے کے فضائل بےشمار ہونے کے
ساتھ ساتھ نماز ضائع{ قضا} کرنےکی وعیدیں
بھی ہیں۔ ہمیں اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے نماز کی پابندی کرنی چاہیے اور اللہ کی بارگاہ میں قبولیت کی دعا کے ساتھ
ہمیں نماز پڑھنے کی سعادت ملنے پر شکر ادا کرنا چاہیے۔
آئیے! نماز نہ پڑھنے، قضا کرنے،ضائع کرنے پر جو وعیدیں ہیں ان
میں سے کچھ سنیں اور اللہ کی پکڑ سے خود
کو ڈراتے ہوئے نماز کی پابند ی کرنے کا ذہن بنائیں۔
جس کی نماز نہیں اس کا کوئی دین نہیں:
حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے : جس
کی امانت نہیں اسکا کوئی ایمان نہیں ،
جسکی طہارت نہیں اسکی کوئی نماز نہیں اور جسکی نماز نہیں اسکا کوئی دین نہیں
کیونکہ دین میں نماز کا وہی مقام ہے جو بدن میں سر کا۔
فرمان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم :جسکی نماز نہیں اسکا اسلام
میں کوئی حصہ نہیں۔
جس نے نماز ترک کی اس نے دین کو گرا دیا:
فرمان مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم :نماز دین کا ستون ہے اور جس
نے نماز ترک کی اس نے دین کو گرا دیا۔
نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو:
حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے : ہم پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وسلم کی ظاہری وفات کے وقت حاضر تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے
تین بار ارشاد فرمایا : نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو!
تارک نماز بدبخت اور محروم ہے:
سلطان مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن صحابہ کرام رضی اللہ
عنھم سے ارشاد فرمایا : دعا کرو، اے اللہ ! ہم میں بدبخت و محروم شخص کو نہ رہنے
دینا۔پھر ارشاد فرمایا : کیا تم جانتے ہو محروم و بدبخت کون ہے ؟ صحابہ کرام رضی
اللہ عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون ہے ؟ تو فرمایا :
نماز ترک کرنے والا۔
نماز ضائع کیا جانا قُرب قیامت کی علامت:
امیر المؤمنین حضرت مولا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ رسول کریم رؤف رحیم صلی اللہ علیہ
وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے : قیامت قریب ہونے کی علامت (یعنی نشانی) یہ ہے کہ
نماز ضائع کرتا ہوا دیکھو گے۔
بے نمازی کا انجام:
بے نمازی قیامت میں قارون، فرعون، ہامان، اور ابی بن خلف (جیسے
بڑے کافروں) کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتما م پچھلے
دنوں صحرائے مدینہ زون کی کابینہ گلشن معمار میں چندے کے بارے میں شرعی مسائل کے
حوالے سےاسلامی بہنوں کا ٹیسٹ ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں کراچی ایسٹ2 زون میں 57 مقامات پر اسلامک ہیروز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 863 اسلامی بہنوں اور
بچیوں نے شرکت کی ۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے درود پاک کی کثرت کرنے ، نمازوں کی پابندی کرنے ، جھوٹ سے
بچنےکی نیتیں کیں۔ آخر میں کورس کے حوالے
سے تاثرات دیتے ہوئے آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی بھی نیتیں کیں۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے جامعۃالمدینہ گرلز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں نیو کراچی میں ایک
نئے جامعۃ المدینہ گرلز فیضان عمر بن خطاب میں افتتاحی محفل اور فیضان علم کورس کے
سلسلے میں تعارفی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو کراچی کی کابینہ مشاورت اور
دیگر مشاورت ذمہ داران اور چند شخصیات
اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں علم دین کی
اہمیت پر بیان کرتے ہوئے فیضانِ علم کورس
کے مضامین تجوید ،فقہ اور اسلام کے بنیادی عقائد کا تعارف بھی کروایا اور اس کورس کو کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں
اسلامی بہنوں نے خود بھی اس کورس میں داخلہ لیا اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی
کورس میں داخلہ کروانے کی نیتیں کیں۔
12 فروری 2021ء جمعۃ المبارک پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:00 بجے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست
نگران ِشوری ٰمولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی فیضان آن لائن
آکیڈمی میں پڑھنے والے طلبہ اور
ان کے سرپرست کے لئے خصوصی بیان فرمائیں گے۔ یہ بیان مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم ِرسائل ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےخانیوال کابینہ کامدنی مشورہ لیاجس میں زون ، کابینہ و ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مدنی مشورے
میں شعبے کے اہم نکات کا زبانی ٹیسٹ لیاگیا۔تقرریوں
کی تکمیل اورتمام اجتماعات میں بستے لگانے
کا ذہن دیا گیا۔ذمہ داران کو ماہانہ کار کردگی شیڈول کوفوکس کرنے، کار کردگیاں بنانے اور وقت مقررہ پر ذمہ دار
اسلامی بہن کو جمع کروانے کی بھرپور ترغیب
دلائی گئی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں قصور کابینہ شمالی زون ، سٹی
سٹار اسکول میں اسٹوڈنٹ اجتماع (نیا سال نیا عزم) ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی جس میں پانچ نمازیں پڑھنے، درود پاک پڑھنے اور ہفتہ وار رسائل پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔
فیروز پور
روڈ کابینہ ، ڈویژن پرانہ کاہنہ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ و محفل نعت کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیروز پور روڈ کابینہ ، ڈویژن پرانہ کاہنہ میں کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا ذیلی تمام علاقائی دورہ
و محفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت و محفل نعت
کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائے۔ شخصیات کی لسٹ تیار کرنے کا ہدف دیا اور شیڈول
جدول ذیلی تک نافذ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کرانے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کابینہ میاں
میر، ڈویژن گڑھی شاہو ، ذیلی حلقہ حبیب
اللہ روڈ میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع
اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کابینہ میاں میر، ڈویژن گڑھی
شاہو ، ذیلی حلقہ حبیب اللہ روڈ میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں تقریبا ذمہ داران سمیت
32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو انفرادی عبادت ، گناہوں
سے بچنے اور نیک اعمال کی ترغیب دلائی نیز
اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے اور احسن کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی
کی ۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں قصور کابینہ شمالی زون، پاک
انگلش پبلک اسکول میں اسٹوڈنٹ اجتماع ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب اسکالرز ہائی اسکول
میں اسٹوڈنٹ اجتماع ہوا جس میں 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے تمام اسلامی بہنوں کو پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے اور روزانہ تین سو تیرہ بار درود پاک پڑھنے
کی ترغیب دلائی نیز آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے ۔
دین اسلام ایک بہت پیارا اور سچا مذہب ہے
۔دنیا میں بہت سے ادیان ہیں سب کے اپنے خدا اپنی اپنی عبادتیں اور اپنی اپنی عبادت
گاہیں ہیں ۔ادیان باطلہ کے جیسےاپنے اپنے خدا ہیں یوں ہی عبادتیں بھی اپنی اپنی
قائم کردہ ہیں ۔ ہمارے لے پسند کردہ مذہب اسلام اور ہمارے رب کریم نے ہمیں یہ شرف
بخشا ہے کہ ہم دن میں پانچ وقت اس کی بارگاہ میں حاضری دیں۔
ہمارا پیارا مذہب اسلام اور ہمارا سچا واحد خدا اور ہماری بہترین عبادتیں جس میں ہمارے لے دنیاوی
بلکہ آخروی فوائد ہیں۔ہمارے قائم کردہ مذہب کی بہترین عبادت جو کے صرف عبادت ہی
نہیں بلکہ مذہب اسلام کی بنیاد بھی ہے ۔ہمارے اور باطل کے درمیان فرق کا ذریعہ
بھی۔ مگر نہایت افسوس کے ساتھ آج مسلمان نماز کے معاملے میں جس بے تو جہی کا شکار
ہیں شاہد ہی کسی امر میں ہوں۔
پروردگار عالم جہاں اس عبادت کو بجا لانے پر
انعام و اکرام سے نوازا ہے اور آئندہ نوازنے کا وعدہ فرمایا ہے ۔وہاں اس سے
روگردانی کرنے والوں کے لےسخت وعیدات
سنائی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: فَخَلَفَ
مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ
یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ترجَمۂ
کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ
ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو
عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)
حضرت امجد علی عظمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں غی دوزخ میں ایک وادی ہے جسکی گہرائی اور
گرمی سے زیادہ ہے۔اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے جس میں بے نمازی اور
دوسرے بڑے گناگار ڈالے جایں گے۔(بہار شریعت)
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جس نے فرض نماز بغیر عذر کے چھوڑی اس کے عمل
ضائع ہو گے۔
تابعی بزرگ حضرت سید کعب بن الاحبار فرماتے
ہیں اللہ کی قسم میں نے تورات میں منافقین کے بارے ميں یہ صفات پڑھتا ہوں خواہشات کے پیچھے چلنے والے
اور نمازں قضا کرنے والے۔
اعلی حضرت امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان
فرماتے ہیں جس نے ایک نماز قصدا چھوڑی ہزاروں سال جہنم میں رہنے کا مستحق ہے۔ (فتاوی
رضویہ جلد 9 ص 159۔ 158)
جو نماز چھوڑے تو اللہ
اس کو 15 سزایں دے گا 5 دنیا میں 3 موت کے وقت 3 قبر میں3 قبر سے نکلتے وقت ۔
نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
صحابہ کرام سے فرمایا آج رات دو شخص(حضرت جبرائیل اور میکائیل ) آئے اور مجھے ارض
مقدس میں لے گے۔میں نے دیکھا ایک شخص لیٹا ہے اورایک اس کے سرہانے کھڑا ہے اور پے درپے اس کے سر کو کوچل رہا ہے۔ہر
بار سر کوچلنے کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے میں نے فرشتوں سے پوچھا:یہ کون ہے؟ انہوں نے
کہا آگے تشریف لے جائیں مزید اور مناظر دیکھنے کے بعد فرشتوں نے کہا وہ پہلا
شخص جو آپ نے دیکھا (جس کا سر کوچلا جا رہا تھا)وہ قرآن پڑ ھ کر بھول گیا تھا اور فرض نماز کے وقت سو جاتا تھا۔ ۔(بخاری جلد 4۔ص426)
اللہ پاک اپنے پیارے حبیب کے صدقے نماز پڑھنے کی توفیق عطا
فرمائے اور ان تمام بداعمالیوں اور گناہوں سے دور رکھے جن کی وجہ سےاللہ نماز کی توفیق چھین لیتا ہے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Dawateislami