دین اسلام ایک بہت پیارا اور سچا مذہب ہے ۔دنیا میں بہت سے ادیان ہیں سب کے اپنے خدا اپنی اپنی عبادتیں اور اپنی اپنی عبادت گاہیں ہیں ۔ادیان باطلہ کے جیسےاپنے اپنے خدا ہیں یوں ہی عبادتیں بھی اپنی اپنی قائم کردہ ہیں ۔ ہمارے لے پسند کردہ مذہب اسلام اور ہمارے رب کریم نے ہمیں یہ شرف بخشا ہے کہ ہم دن میں پانچ وقت اس کی بارگاہ میں حاضری دیں۔

ہمارا پیارا مذہب اسلام اور ہمارا سچا واحد خدا اور ہماری بہترین عبادتیں جس میں ہمارے لے دنیاوی بلکہ آخروی فوائد ہیں۔ہمارے قائم کردہ مذہب کی بہترین عبادت جو کے صرف عبادت ہی نہیں بلکہ مذہب اسلام کی بنیاد بھی ہے ۔ہمارے اور باطل کے درمیان فرق کا ذریعہ بھی۔ مگر نہایت افسوس کے ساتھ آج مسلمان نماز کے معاملے میں جس بے تو جہی کا شکار ہیں شاہد ہی کسی امر میں ہوں۔

پروردگار عالم جہاں اس عبادت کو بجا لانے پر انعام و اکرام سے نوازا ہے اور آئندہ نوازنے کا وعدہ فرمایا ہے ۔وہاں اس سے روگردانی کرنے والوں کے لےسخت وعیدات سنائی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)

حضرت امجد علی عظمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں غی دوزخ میں ایک وادی ہے جسکی گہرائی اور گرمی سے زیادہ ہے۔اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے جس میں بے نمازی اور دوسرے بڑے گناگار ڈالے جایں گے۔(بہار شریعت)

نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جس نے فرض نماز بغیر عذر کے چھوڑی اس کے عمل ضائع ہو گے۔

تابعی بزرگ حضرت سید کعب بن الاحبار فرماتے ہیں اللہ کی قسم میں نے تورات میں منافقین کے بارے ميں یہ صفات پڑھتا ہوں خواہشات کے پیچھے چلنے والے اور نمازں قضا کرنے والے۔

اعلی حضرت امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان فرماتے ہیں جس نے ایک نماز قصدا چھوڑی ہزاروں سال جہنم میں رہنے کا مستحق ہے۔ (فتاوی رضویہ جلد 9 ص 159۔ 158)

جو نماز چھوڑے تو اللہ اس کو 15 سزایں دے گا 5 دنیا میں 3 موت کے وقت 3 قبر میں3 قبر سے نکلتے وقت ۔

نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ کرام سے فرمایا آج رات دو شخص(حضرت جبرائیل اور میکائیل ) آئے اور مجھے ارض مقدس میں لے گے۔میں نے دیکھا ایک شخص لیٹا ہے اورایک اس کے سرہانے کھڑا ہے اور پے درپے اس کے سر کو کوچل رہا ہے۔ہر بار سر کوچلنے کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے میں نے فرشتوں سے پوچھا:یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا آگے تشریف لے جائیں مزید اور مناظر دیکھنے کے بعد فرشتوں نے کہا وہ پہلا شخص جو آپ نے دیکھا (جس کا سر کوچلا جا رہا تھا)وہ قرآن پڑ ھ کر بھول گیا تھا اور فرض نماز کے وقت سو جاتا تھا۔ ۔(بخاری جلد 4۔ص426)

اللہ پاک اپنے پیارے حبیب کے صدقے نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان تمام بداعمالیوں اور گناہوں سے دور رکھے جن کی وجہ سےاللہ نماز کی توفیق چھین لیتا ہے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم