جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکینِ کابینہ اور معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد مکرم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی اپ ڈیٹس سے آگاہ کیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار سر اختر عطاری نے اسکول اور کالجز میں بڑی عمر کی اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ شروع کروانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شکار پور میں زیرِ تعمیر مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ نگرانِ شعبہ نے تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود ذمہ داران سے آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی اور تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان کی ایک نجی شادی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اےسلمان نعیم، مختلف کمپنیوں کے عہدیداران، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات سمیت کم و بیش 250 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ’’آسان نیکیاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:پروفیشنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر سکھر میں قائم فیضان غوث الاعظم مسجد میں عرس حضرت سیّدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں رابطہ برائے شخصیات کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر سکھر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں سکھرڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے اور سالانہ عطیات بڑھانے سمیت دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں حیدرآباد ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے، سندھی فیضان نماز کُتُب و رسائل خریدنے، تقسیم کرنے، سالانہ عطیات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح ائمہ فیضانِ مدینہ سمیت وہاں موجود ذمہ داران کی تربیت کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے بکنگ کے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگران شعبہ تقسیم رسائل سیّد حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی و ماہر رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدۂ ماجدہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کے سوئم کے سلسلے میں 26 جنوری 2022ء کو ان کی رہائش گاہ خانقاہ قادریہ رضویہ مجیدیہ پر محفل کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحومہ کے عزیز و اقربہ، علمائےکرام ، شخصیات اور خانقاہ سے وابستہ مریدین و معتقدین سمیت اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی مولانا عمر فیاض عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے لائبریری انچارج مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ ہوتی ہے، اگر اولاد زمین پر نیک اعمال کرے تو رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق اس کے اعمال کا ثواب والدین کو قبر میں پہنچتا رہتا ہے ، الحمدللہ مرحومہ کے صاحبزادے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب 70 سےزائد کتب کے مصنف ہیں اور اہل سنت و جماعت بالخصوص رضویات کے تعلق سے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے ترجمۃ القرآن کنزالایمان پر دنیا میں سب سے پہلے P.H.D کرنے والے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کی اِن تمام خدماتِ دینیہ اور نیکیوں کا ثواب یقیناً ان کی والدۂ مرحومہ کو قبر میں بھی ملتا رہے گا۔

محفلِ نعت میں دیگر علمائے کرام نے بھی اظہارِ خیال کیا جبکہ ثناخوان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحومہ کی حتمی مغفرت و بلندیِ درجات کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ مرحومہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کا 24جنوری2022ء کو گلستانِ جوہر کراچی میں انتقال ہوگیا تھاجن کی نمازِ جنازہ کراچی یونیورسٹی کی جامع مسجد قباء میں ان کے فرزند ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ اسٹاف کالونی کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 24 جنوری 2022ء بروز  پیر فیصل آباد ریجن پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ناظمات اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرستہ المدینہ گرلز پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ خود کفالت، نیو تقسیم کاری ، تفتیشی امتحان ، سند امتحان کے بارے میں سمجھایا اور تعلیمی امور میں بہتری لانے پر تربیت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


علم دین کی اہمیت پر تین فرامین مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:

٭جو شخص طلب علم کے لئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو، اللہ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی، کتاب العلم، باب فضل العلم، الحدیث2656، ج4، ص294)

٭جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرائض کے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کرلےاور پھر لوگوں کو سکھائےتو وہ جنت داخل ہوگا۔ (الترغیب و الترہیب، ج1، ص54، حدیث20)

٭ اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کو علیحدہ کرکے ان سے فرمائے گا: اے علما کے گروہ ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لئے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیاتھا اور تمہیں اسے لئے علم نہیں دیا تھاکہ تمہیں عذاب مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ، الحدیث 211، ص69)

عالم اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی میں بھی عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج رات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ بائی پاس روڈ خانقاہ شریف سے مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی سرائے عالمگیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی،فیضان مدینہ ساکرو ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں رکن شوری حاجی محمد ایاز رضا عطاری اور جامع مسجد حنفیہ ڈسٹرکٹ ملیر 2، قائد آباد ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


دعوت اسلامی کی جانب سے عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام آچکا ہے۔

اس میگزین میں آپ ملاحظہ کرسکیں گے:

٭قرآن و حدیث ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت و اقوال ٭امام اعظم رضی اللہُ عنہ کا علم حدیث میں مقام و مرتبہ ٭دیدار الٰہی کے بارے میں اسلامی عقائد ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علم دین سے آراستہ کرنے اور عاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئے عربک میگزین ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب 1000 روپے میں کی جارہی ہے جبکہ مکتبۃ المدینہ سے فی شمارہ اصل قیمت 300 کی جگہ 50 % ڈسکاونٹ کے ساتھ صرف 150 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278

اس میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

Download


ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نےنگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ 24 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

٭ مکتبۃ المدینہ حیدر آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔

٭مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری مختلف کورسز کے شرکا کے درمیان دینی حلقہ لگایا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور پابندی کا ساتھ اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭حیدر آباد میں قائم جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔

٭مولانا مہروز عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ حیدر آباد میٹرو پولیٹن میں مدرسۃ المدینہ ذمہ دار، ناظم اور مدرسین کا مدنی مشورہ کیاجس میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ “کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔

٭ حیدر آباد میں میٹروپولیٹن سٹی مشاورت کے مدنی مشورے میں شرکت کی جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے سرکولیشن، سبسکربشن اور اہداف پر گفتگو فرمائی۔

٭ حیدر آباد میں مولانا وقار مدنی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی سے ہر ماہ پابندی کے ساتھ شائع ہونے والے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کا تعارف پیش کیا۔

٭ میٹرو پولیٹن سٹی حیدر آباد کے نگران سہیل عطاری، شعبہ تاجران کے ذمہ دار شکیل عطاری اور شعبہ ڈاکٹرز کے ذمہ دار سید اکرم عطاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے حوالے سے مشاورت کی۔