سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف باباجی
حضرت سید میر طیب علی شاہ صاحب اوکاڑہ میں انتقال فرماگئے
حضرت سید
عثمان علی شاہ صاحب بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ کے
صاحبزادے اور آستانۂ عالیہ حضرت کرماں
والا شریف کے سجادہ نشین بابا جی پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری صاحب 15 جنوری
2022ء کو اوکاڑہ پنجاب میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
آپ تقریباً پچھلے ایک ماہ سے علالت کے سبب اسپتال میں زیرِ علاج تھے ، آپ کی نماز جنازہ 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ بعد
نماز عصر آستانہ عالیہ کرماں والا شریف اوکاڑہ میں شرقپور شریف کے مولانا میاں
ابوبکر صاحب کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں بابا جی کے بڑے بھائی صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، آپ
کے دو صاحبزادوں پیر سید محرام بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، سجادہ نشین پیر سید شہر یار شاہ بخاری
صاحب دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور کثیر علما و مشائخِ کرام سمیت بڑی تعداد میں مریدین، معتقدین و محبین نے شرکت کی۔
واضح
رہے کہ حضرت بابا جی سیدمیر طیب علی شاہ بخاری رحمۃُ
اللہِ علیہ دین اسلام کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اہلسنت کی عالمی تنظیم دعوت اسلامی سے
بڑی محبت فرماتے تھے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے مریدین و
محبین سے کہتے کہ میں اُس سے ملاقات کروں گا جو تین دن کے قافلے میں سفر کرے گا،
یہی وجہ ہے کہ آپ کے آستانے سے کئی مدنی قافلے وقتاً فوقتاً راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے تھے۔
رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد مولانامحمد
شاہد عطاری مدنی اور دعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب
وروز“ کی پوری ٹیم بابا جی رحمۃُ اللہِ علیہ کے بڑے بھائی پیر سید صمصام علی بخاری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، آپ
کے دو صاحبزادوں پیر سید محرام بخاری
صاحب دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، سجادہ
نشین پیر سید شہر یار شاہ بخاری صاحب دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور تمام
لواحقین، مریدین و محبین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ساتھ ہی دعاگو ہے کہ اللہ رب العزت نبی
کریم ﷺ کے صدقے میں ان کو جنت میں بلند درجات عطا فرمائے، ان کی دینی خدمات کو
قبول فرماکر ان کے لئے ذریعہ نجات بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عزیز بھٹی ٹاؤن تاجپورہ لاہور میں بذریعہ مدنی
چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک
و بیرونِ ملک سے بذریعہ مدنی چینل کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اسی سلسلے میں عزیز بھٹی ٹاؤن تاجپورہ لاہور میں
بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں مبلغ ِدعوت اسلامی عبد الوارث عطاری نے اشاروں کی زبان میں مدنی
مذاکرے کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دورۂ حدیث شریف جامعۃ المدینہ بوائز ملتان کے طلبۂ کرام کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دارنگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو اسپیشل پرسنز ڈِیپارٹمنٹ کا تعارف
پیش کرتے ہوئے انہیں چند اشارے سکھائے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر
آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت
کی۔
اس دوران مبلغ ِدعوت اسلامی بدر عطاری نے اشاروں
کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔بعدازاں صوبہ سندھ ذمہ دار محمد عابد
عطاری نےاشاروں کی زبان میں دعا اور صلوۃ
وسلام کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بہاولپور سے آئے ہوئے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی رکنِ
شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سے ملاقات
پچھلے دنوں بہاولپور سے آئے ہوئے ہومیوپیتھک
ڈاکٹر اور ایک شخصیت کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سے
ملاقات ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مسجد
بنانے کے فضائل کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کےتحت کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر صوبہ سندھ کے ذمہ دار رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ
محمد محسن عطاری مدنی اورنگرانِ شعبہ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے میوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی کا دینی
کاموں کےسلسلے میں کوٹ مٹھن شریف کا شیڈول
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری
مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مٹھن شریف کا دورہ فرمایا
جہاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے خواجہ معین الدین کوریجہ کے صاحبزادے خواجہ علی معین کوریجہ
سے ملاقات کی اور کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں کتاب تحفے میں پیش کی
نیز خواجہ غلام فرید لائبریری کاوزٹ بھی کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جامعہ فریدیہ صادقیہ
میں سیّد صادق رسول شاہ بخاری، ان کے صاحبزدگان سیّد عاشق رسول شاہ بخاری اور سیّد
اسماعیل شاہ بخاری (چیئرمین صادق فاؤنڈیشن) سے ملاقات کی اور انہیں کنز المدارس بورڈ کا
تعارف پیش کرتے ہوئے کنزالمدارس کا تعارف، نصاب، تعلیم اور نظامِ امتحانات پر مشتمل
کتاب’’ کنز المدارس بورڈپاکستان‘‘ سمیت مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے دیگردرسی
کُتُب تحفے میں دیں۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ایک مقام پر عاشقانِ رسول
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا گیا۔مزید ایک نجی اسکول کے پرنسپل سے اُن کے آفس میں جاکر عیادت کا بھی سلسلہ
رہا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کوٹ مٹھن شریف میں نئے بننے والے جامعۃ المدینہ گرلز
کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج
کےزیرِ اہتمام کسٹمر کیئر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری لاہور ڈویژن کے
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے روحانی علاج کے لئے بستے (اسٹال) پر آنے والے
مریضوں کو کس انداز سے ڈیل کیا جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں عمر کوٹ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے PARC
Arid Zone Research Center کا وزٹ
کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر عطا اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیپر اور سائنسدان وسیم کالرو سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارےمیں بتایا۔
اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکا کو
ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس
موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد صادق پنہور
بھی موجود تھے۔(رپورٹ:امید علی
عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام جامعۃ المدینہ علی پور چھٹہ ضلع گوجرانوالہ
میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ محلہ کو نمازِ جنازہ کے چند
ضروری مسائل سکھائے گئے۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ زون گوجرانوالہ مستنصر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے اہم مسائل بتائے اور دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے
ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف بھی پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ضلع گوجرانوالہ کے قصبے علی پور چھٹہ کی جامع مسجد بلال میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں
ضلع گوجرانوالہ کے قصبے علی پور چھٹہ کی
جامع مسجد بلال میں نمازِ جنازہ کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ زون گوجرانوالہ مستنصر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے اہم مسائل بتائے اور دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے
ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سلام دینِ اسلام
کی روشن تعلیمات میں ایک عظیم صفت اور
بہترین عادت ہے۔ سلام کی اَہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی
لگایا جاسکتاہے کہ اللہ قُدوس و سَلام عَزَّشَانُہ نے اپنے پاک کلام
میں سلام سے متعلق اپنے
بندوں کی راہنمائی بھی فرمائی ہے کہ: "وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ
فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ
شَیْءٍ حَسِیْبًا(۸۶) ([1])"
ترجمۂ کنز الایمان
: اور
جب تمہیں کوئی کسی لفظ سے سلام کرے تو تم اس سے بہتر لفظ جواب میں کہو یا وہی کہہ
دو بے شک اللہ ہر چیز پر حساب
لینے والا ہے۔
اِسی طرح کائنات
میں اَمن و سلامتی کے سب سے بڑے اور عظیم علمبردار ،تمام نبیوں کے تاجدار صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم کی روشن و تابناک تعلیمات میں بھی ہمیں سلام کی اَہمیت و فضیلت کا بیان
ملتاہے۔چنانچہ حضرت سیِّدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے
بانیِ اسلام صلی
اللہ تعالی علیہ وسلم سے سوال کیا:أَىُّ الإِسْلاَمِ خَيْرٌ؟ اِسلام کا کونسا عمل بہتر ہے؟ تو رسولِ کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
((تُطْعِمُ
الطَّعَامَ ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ)) کھانا کِھلانا
اور ہر مسلمان کو سلام کرنا، خواہ اُسے پہچانو یا نہ پہچانو۔([2])
فقہائے اِسلام نے
بھی فقہ کی کتابوں میں سلام سے متعلق شرعی
اَحکامات بڑی تفصیل کے ساتھ تحریر فرمائے ہیں۔مثلاً اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ فتاوی رضویہ میں ایک مقام پر
تحریر فرماتے ہیں کہ : "سلام جب
مسنون طریقہ سے کیا گیا ہو اور سلام کرنے والا سُنّی مسلمان صحیح العقیدہ ہو تو
جواب دینا واجب ہے اور اُس کا ترک گناہ۔" ([3])
لیکن یہاں سلام
کے فقہی اَحکام کو بیان کرنا موضوعِ سُخن نہیں ہے ،بلکہ مقصود ایک اَہم مسئلے کی طرف توجہ دِلانا ہے جس
کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سلام
لکھنے کا دُرست طریقہ:
سلام کو تحریر ی صورت
میں یوں لکھا جاتاہے: "اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم"۔لیکن عوام
الناس کی ایک تعداد ایسی بھی ہے جو سلام کے یہ کلمات لکھنے میں
عموماً دو غلطیاں کرجاتی ہے۔ ذیل میں اُن
اَغلاط کی نشاندہی اور غلطی کرنے کی
وجہ تحریر کی گئی ہے۔
پہلی
غلطی:
" اَلسَّلَامُ " کو بعض
لوگ (الف
کے بعد لام کے بغیر ہی) "اسلام" لکھ دیتے ہیں(اسلام علیکم)۔
غلطی
کی وجہ:
لفظِ" اَلسَّلَامُ "کے شروع
میں موجود حرفِ تعریف (ال) کا "لام" پڑھنے میں نہیں
آتا؛کیونکہ یہاں حرفِ تعریف (ال)
کے بعدحرف "سین" آرہا ہے ،جو کہ حُروفِ شمسیہ ([4])میں سے ہے اور
قاعدہ ہے کہ اگر حرفِ تعریف کے بعد حروفِ شمسیہ میں سے کوئی حرف آجائے تو ایسی
صورت میں حرفِ تعریف کا "لام" لکھنے میں تو آتاہے، لیکن Silentہونے کی وجہ سے پڑھا نہیں جاتا؛کیونکہ اِس صورت میں
حرفِ تعریف کے" الف" کو "لام" کے بعد والے حرفِ شمسی سے ملاکر پڑھتے ہیں۔ چونکہ
"اَلسَّلَامُ " کا تلفظ کرنے میں "لام" نہیں
پڑھا جاتا تو بعض لوگ اِس کو لکھنے میں بھی ترک کردیتے ہیں۔
دوسری
غلطی:
"اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم" لکھنے میں
بعض لوگ "عَلَیْکُم " سے پہلے واؤ لکھ دیتے ہیں(وعَلَیْکُم ) ۔
غلطی
کی وجہ:
لفظِ"اَلسَّلَامُ " پڑھنے میں "میم" پر موجود
پیش کی آواز سے بعض لوگوں کو یہ مغالطہ ہوجاتاہے کہ یہاں واؤ ہے اور تحریر کرتے
وقت بھی وہ "میم" کے بعد واؤ لکھ دیتے ہیں(اَلسَّلَامُ و عَلَیْکُم)۔حالانکہ یہاں واؤ نہیں لکھاجائے گا۔
اللہ کریم ہمیں
"سلام "کو عام
کرنے، اِس کی برکات سے حصّہ پانے اورتما م ہی اُمور میں اپنی اصلاح کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ آمِین بِجَاہِ
خَاتمِ النَّبِیِّن وخَاتمِ الْمَعْصُوْمِیْنصلی اللّٰہ
تعالی علیہ وسلم
از:
ابوالحقائق راشدعلی رضوی عطاری مدنی
اسکالر
المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی)
[1] : سورۃ النساء:86۔
[2] : صحیح بخاری، کتاب الایمان،باب اطعام الطعام
من الاسلام،ج1،ص6۔
[3] : فتاوی رضویہ،22/408۔
[4] : وہ حُروف جن سے پہلے لامِ تعریف نہ پڑھا جائے بلکہ وہ اپنے بعد والے حُروف میں مُدغَم ہوجائے ان کو "حُروفِ شمسیہ " کہتے ہیں جیسے: اَلنَّجْمُ۔ (فیضانِ تجوید،ص122) حروفِ شمسیہ چودہ(14) ہیں: ص،ذ،ث،د،ت،ز،س،ر،ش،ض،ط،ظ،ل،ن
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے’’ مال واولاد قرب الہی کا سبب کیسے بن سکتے ہیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔
نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مال
واولاد کے زریعے اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اولاد کودینی تعلیم دینے
کا ذہن دیا اور مکتبۃالمدینہ کی کُتُب و رسائل
کا تعارف بھی کروایا ۔
بعدازاں حسبِ معمول اجتماعات میں پڑھے جانے والے درود پاک پڑھنے کا سلسلہ ہوا اور ذکر الہی کروایا گیاجبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دعا کروائی اور صلاۃ السلام پڑھا ۔مزید عاشقانِ رسول نے نگران
پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami