29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر
سکھر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں
مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری
2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کےمدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ خیر پور میں بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔بعدازاں کم و بیش 4
اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ
سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔
اسی طرح نواب شاہ کے علاقے غوثیہ کی ایک مسجد میں
مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں کم و بیش 8 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ
اور کثیر عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مزید نگرانِ شعبہ نے نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے نگران سے سال 2022ء میں سفر
کرنے والے مدنی قافلوں کی پلاننگ پر تفصیلی
کلام کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پنجاب
پاکستان کے ضلع ڈیرہ
غازی خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے’’
شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کےموضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عزوجل میں
سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے چند اسلامی بھائیوں
کے سروں پر عمامہ شریف باندھا ۔
بعدازاں کم و بیش 6 مدنی قافلے سفر پر روانہ
ہوئے جن میں شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے 2 مدنی
قافلے، شعبہ اوراقِ مقدسہ کا 1 مدنی قافلہ، شعبہ روحانی علاج کا 1 مدنی قافلہ اور
مقامی اسلامی بھائیوں کے 2 مدنی قافلے شامل تھے۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا
پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قائد آباد ٹاؤن کراچی میں ہونے والےجزوقتی فیضانِ نماز
کورس کے شرکا کی تربیت
پچھلے دنوں قائد آباد
ٹاؤن کراچی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
اور تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جزوقتی
مدنی کورسز ذمہ داران مولانا صدام عطاری مدنی اور قاری نفیس عطاری نے شرکائے کورس
کی تربیت کرتے ہوئےانہیں نماز کا عملی
طریقہ سکھایا نیز اذکارِ نماز کے حوالے سے
بھی بتایا۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر
رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
30 جنوری 2022ء بروز اتوار کراچی کی ایک جامع مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں نئے پرانے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں نیک اعمال رسالے کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:شیراز عطاری شعبہ اصلاح
اعمال کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کے پپلاں روڈ پر واقع جامعۃ المدینہ
بوائز میں حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ
عنہ کے عرس کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
طلبۂ کرام اور اُن کے سرپرستوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔
اس دوران جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذہ نے ’’شانِ صحابۂ کرام و سیرت ِحضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ طلبہ نے مناقبِ ِحضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللّہ عنہ پیش کیں۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ عطاری مدنی پرنسپل جامعۃ المدینہ تحصیل کلورکوٹ
ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرکاری طور پر ہونے والے ایک سیشن میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران کی شرکت
29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر
فیصل آباد میں سرکاری طور پر ہونے والے artificial insemination
سیشن میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس دوران فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار محمدعمران عطاری نے’’جھوٹ کی تباہ کاریاں‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اس کے نقصانات بتائے اور اپنے کام کو ایمانداری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے اوقاف، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان کے ذمہ
داران (جن میں نگرانِ شعبہ محمد عمران عطاری، صوبۂ پنجاب ذمہ
دارمحمد آصف عطاری، سندھ کے ذمہ دارفیضان عطاری
مدنی، اسلام آباد کے عامر عطاری، کراچی کے یحییٰ عطاری اور فیصل آباد کے حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی شامل تھے) نے
شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کی
سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے
نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
اوقاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
تحت 29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جامعۃ المدینہ ٹنڈو آدم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام نے شرکت کی۔
اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فاروق
جیلانی عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دینی کام کرنے والے
طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ:شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام میمن
گوٹھ ملیر کراچی میں جامع مسجد حضرت بلال کے افتتاح کے
موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت 27 جنوری 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ناظمین اعلیٰ سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورے قاری محمد وقار عطاری( ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی و اسلام آباد مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم) نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز نیو مداراس کھولنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس
پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم ِاعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
چکوال ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃ المدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور مسجدوں کا وزٹ
پچھلے دنوں پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے
مختلف شہر و ٹاؤن (جن
میں گھوٹکی ، عادل پوراور خانپور مہر شامل
تھے) میں دعوتِ اسلامی کے تحت زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃ المدینہ، مدرسۃ
المدینہ اور مسجد وں کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی( صوبہ ٔسندھ ذمہ دار) نے
مولانا واجد علی عطاری مدنی (رکن ِڈویژن سکھر) اورعبدالباسط میمن (سپروائزر) کے ہمراہ
تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں
سمیت شخصیات سے ملاقات کی۔اس موقع پر نگران
کابینہ فرحان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ
کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami