پچھلے دنوں کشمیر ضلع کوٹلی اودا شریف مزارمیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت مقامی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوت اسلامی و کشمیر مشاورت کے رکن سلمان
عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان
کیا اور دعا کروائی۔بعدازاں ذمہ دارااسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز
کے درمیان کتاب’’باتصویر نماز‘‘ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میر پور خاص میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع
گزشتہ دنوں میر پور خاص میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغ ِدعوت
اسلامی و ڈویژن ذمہ دار نے ’’اچھے
ماحول کی برکتیں‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار سندھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
عابد حسین عطاری نےاس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جبکہ سیّد ذیشان عطاری
نے اشاروں کی زبان میں ذکر ودعا کا اہتمام کیا۔
بعد ازاں
صوبائی ذمہ دار نے ڈویژن میر پور خاص کے نگران حافظ زین عطاری سے دینی کاموں کے
حوالے سے اہم امور پرمشاورت کی اور شعبے میں تقرر ی کے لئے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان
کورس کروانے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سویڈن کے شہر مالمو میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، پاکستانی کمیونٹی اور
اسٹوڈنٹس کی شرکت
پچھلے دنوں سویڈن کے شہر
مالمو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام
کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران کابینہ سویڈن حاجی ارشد عطاری نے’’ تربیت
اولاد میں والد کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ
اسلام کے مطابق اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین
ریجن، رکن کابینہ سویڈن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شہر چونیا کی ایک مارکیٹ میں مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا
سلسلہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر چونیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک مارکیٹ کے
مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں
کےمدرسۃ المدینہ صغیر عطاری نے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین
کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔
ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں، مساجد کے مدارس اور مسجد درس کو مضبوط کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ایک مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کا
سلسلہ رہا جس میں انہیں مسجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ
لگوانےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں
کےمدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 جنوری 2022ء
بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن
دفن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی پاکستان کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
منصور عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے
ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طورپر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران شعبہ
مزارات اولیاء نے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی کے علاقے کورنگی ڈسٹرکٹ کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے نئے پرانے اسلامی
بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے کراچی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قادر
بخش عطاری نےشعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذیلی شعبہ جات کے
مختلف امور پر پر مشاورت کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے شعبہ مزاراتِ اولیاء
اوردعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
قاری محمد مصلح الدین صدیقی کا 40 واں سالانہ عرس،سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا الحافظ
القاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری رضوی نوری علیہ الرحمہ کے40 ویں سالانہ عرس کے موقع پرشعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے
مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبہ کے ہمراہ قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مزارِ مبارک پر حاضری دی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں کراچی کے علاقے ملیر ڈسٹرکٹ 2میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کے تحت ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ سیّد فضیل شاہ عطاری نے
ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کا
ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 18
جنوری 2022ء بروزمنگل چکوال مارکیٹ کی مختلف دکانوں میں کفن دفن کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں مختلف دوکاندار وں نے شرکت
کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ڈسٹرکٹ چکوال شعبہ کفن
دفن امتیاز احمد عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے غسلِ میت کی فضیلت
بیان کی اور انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
بعدازاں غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں
کے بارے میں شرکا کی تربیت کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن
حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ماہِ رجب المرجب میں سحری اجتماعات منعقد
کرنے کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے صوبائی و
ڈویژن اور دیگر شعبہ جات کے صوبائی ذمہ
داران (جن میں شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ مدنی کورسز، شعبہ تعلیم، شعبہ
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز، شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم، شعبہ اسلامی
بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، ائمہ مساجد، مدنی مراکزفیضان مدینہ، شعبہ عشر، شعبہ عطیات
بکس، شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ اور شعبہ خدام المساجد و المدارس شامل تھے) نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری
نے سحری اجتماعات کی تیاریوں کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے اس کے اہداف دیئے جس پر شعبہ
اصلاح اعمال کے صوبائی ذمہ دار حاجی محمد عامر عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ ماہِ رجب المرجب میں کم و بیش4ہزار ایک سو (4100) سحری اجتماعات کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے یہ مدنی مشورہ آن لائن ہوا جبکہ چند
اسلامی بھائی رکنِ شوریٰ کے ہمراہ اُن کے آفس میں موجود تھے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
20 جنوری کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
اللہ
پاک قرآن میں ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ۔ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
اللہ سے ڈرو۔ (سورۃ
الاحزاب، آیت 70) اللہ عَزَّوَجَلَّ دوسرے مقام پر ارشاد فرماتا ہے: وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ
رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ۔ ترجمہ کنز الایمان: اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے
ہونے سے ڈرے اس کے لئے دو جنتیں ہیں۔
حضور
نبی رحمت شفیع اُمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
ارشاد فرمایا: ’’حکمت کی اصل اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف ہے“۔ (شعب الایمان،
باب فی الخوف من اللہ تعالی، ۱ / ۴۷۰، حدیث:
۷۴۳)
سرکارِ
مدینہ راحت قلب وسینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے فرمایا:
’’اگر تم مجھ سے ملنا چاہتے ہو تو میرے بعد بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بہت ڈرتے رہنا“ (احیاء
العلوم،۴ / ۴۷۲)
حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے
روایت ہے کہ سید المبلغین، رحمۃ للعالمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کا فرمانِ خوشبودار ہے: ”توبہ کرنے والے جب اپنی قبر وں سے نکلیں گے تو ان کے
سامنے سے مشک کی خوشبو پھیلے گی ، وہ جنت کے دستر خوان پرآکر اس میں سے کھائیں گے
اوروہ عرش کے سائے میں ہوں گے جبکہ دیگر لوگ حساب کی سختی میں مبتلا ہوں گے“۔
عالم
اسلام کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی دینی ماحول میں بھی عاشقان رسول کو خوفِ خدا،
عشقِ رسول اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے جس
کے لئے وقتاً فوقتاًمختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ایونٹ ہفتہ
وار اجتماع بھی ہے جو پابندی سے ہر جمعرات بعد نماز مغرب اور بعض مقامات پر بعض
نماز عشاء شروع ہوجاتا ہے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے
ہیں۔
اسی
سلسلے میں 20 جنوری 2022ء کو بھی بعد نماز
عشاء رات ساڑھے آٹھ بجے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع ہوجائے گا جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن
حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےجسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ جام محمد یوسف فٹ بال اسٹیدیم
اوتھل ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں
رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema
Dawateislami