دعوتِ اسلامی کا فروغ علم ِ دین کی طرف ایک اور قدم۔پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی (انسٹیٹیوٹ اسلامک ایجوکیشن) میں ’’اصول جرح و تعدیل‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے 35 سے زائداساتذۂ کرام سمیت تخصص فی الحدیث ( سالِ اول و دوم) کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس کلاس میں شیخ الحدیث استاذالعلماء مولانا محمد حسان عطاری مدنی شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اپنے علمی و ادبی ملفوظات سے نوازتے ہیں۔

19 جنوری 2022ء بروز بدھ اس کورس کےاختتام پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے کورس سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ نشست مولانا گل رضا عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ تعلیمی امور) نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اس کورس میں شرکت کرنے والے اساتذہ ٔکرام کے لئے دُعا کروائی۔

کلاس کے اختتام پر مولانا گل رضا عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ تعلیمی امور) نے طلبۂ کرام کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اس کورس میں شرکت کرنے والے اساتذۂ کرام کے لیے دُعا فرمائی-

اس موقع پر نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ مولاناظفر بشیر عطاری مدنی، مولانا سید ساجد عطاری مدنی ( رکن مجلس کراچی ریجن جامعات المدینہ ) اور مولانا مزمل عطاری مدنی (تخصصات و دورۂ حدیث ذمہ دار) موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ  المدینہ بوائز کے تحت 19 جنوری 2022ء بروز بدھ مولانا شاہدعطاری مدنی (رکن ِمجلس جامعات المدینہ بوائز عربی لینگویج) کا کراچی کے مختلف جامعات المدینہ میں شیڈول رہا۔

اس دوران مولانا شاہدعطاری مدنی نے مولانامحمد صدیق عطاری مدنی (ناظم اعلی جامعات المدینہ کراچی ریجن) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ فیضانِ اولیاء نیول کالونی کراچی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے عربی لینگویج کے حوالے سے بھرپور انداز میں طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے جامعۃ المدینہ فیضانِ اسلام بلدیہ ٹاؤن کراچی کا بھی دورہ کیا جس دوران انہوں نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی تعلیمی، تنظیمی، اخلاقی اور انتظامی لحاظ سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 جنوری 2022ء بروز منگل نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی کا شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی کا شیڈول رہا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے سیّد محمد ساجد عطاری مدنی (رکن مجلس کراچی جامعات المدینہ) اور سیّد محمد ناظم لطیف عطاری مدنی (رکن مجلس صوبہ پنجاب جامعات المدینہ بوائز) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ فیضانِ محمدی گلشن معمار کراچی کا وزٹ کیا۔

نگران شعبہ نے وہاں موجود اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں طلبہ کے تعلیمی معیار اور رزلٹ کو بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کو کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2022ء بروز منگل شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران (جن میں رکن  کنزالمدارس نصابی بورڈ ورکنِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی، نائٹ جامعات المدینہ ذمہ دار مولانا سید عثمان عطاری مدنی اور رکن ِمجلس تعلیمی امور مولانا فہیم عطاری مدنی شامل تھے) نےکراچی ریجن کے مختلف جامعات المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں مولانا اعظم عطای مدنی نے کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن پر بریفنگ دی اور کراچی سٹی کے درج ذیل جامعات المدینہ میں مدنی مشوروں کا اہتمام کیا۔

جامعۃ المدینہ فیضانِ شمع مدینہ بہادر آباد، جامعۃ المدینہ بہارِ مدینہ اورنگی ٹاؤن کراچی، جامعۃ المدینہ فیضانِ بلال، جامعۃ المدینہ نائٹ حبیبیہ مسجد کراچی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی ویب سائٹ ORG کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے موجودہ کار گردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتر لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکروں میں تنظیمی مدنی پھولوں اور نگرانِ شوریٰ کے تنظیمی بیانات کو ORG پر اپلوڈ کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

واضح رہے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ORG دو زبانوں اردو اور انگلش میں چل رہی ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ داران نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میل شاہکوٹ کے ٹریڈ انسٹرکٹر ساجد علی نوناری سے ملاقات کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ذمہ دار قاری محمد احمد رضا عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شعبہ دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم اور یونیورسٹی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:محمد احمدرضاعطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جنوری 2022ء بروز بدھ شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ دار نے پاکستان کے شہر کوٹ رادھا کیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےتمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے معلمین سے گفتگو کرتے ہوئے12 دینی کاموں سمیت شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں نئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے معلم عمران عطاری کے مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں 23 جنوری 2022ء کو منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد کے قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوران ِمدنی قافلہ نگران مشاورت ڈویژن فیصل آباد محمد شہزاد عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر بعض ذمہ داران نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد طاہر عطاری ڈویژن فیصل آباد شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیصل آباد میٹروپولیٹن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار شیخ احمد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں رضاآباد اور شہباز ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سےملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے اُن کی دکانوں پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلام کی اہمیت اور سنت رسول ﷺ پر عمل کرنے کی فضیلت کے حوالے سے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینِ تعلیم عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خداکے سفر پر روانہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز(گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائی) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ رکنِ بلوچستان مشاورت شاہ حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 17جنوری 2022ء بروز پیر فیضان صحابیات میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

اس مشورے میں مختلف اموراور مختلف مسائل پر کلام ہوااور باہمی مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا۔مزید صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی بھی تشریف آوری ہوئی اور آپ نے بھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول بیان کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کےڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں ذمہ داران  کے لئے دو دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے سپروائزرز نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن گھریلو صدقہ بکس پاکستان سطح کے ذمہ دار عمران سرور عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ملتان دارالافتاء اہلسنت کے مولانا محمد سرفراز عطاری مدنی نے بھی اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ذمہ داران نے انہیں اپنے شعبے کے تحت کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)