24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں جاری
مختلف کورسز کے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا
بیان
Tue, 1 Feb , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقتاً فوقتاً شرکائے
کورس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و
رہنمائی کی جاتی ہے۔
دورانِ کورس نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان محمد حنیف عطاری نے
مختلف کورسز کرنے والے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں شعبےکے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اشاروں کی زبان میں
مدنی مقصد سکھاتے ہوئے شرکا کو چند اشارے بھی سکھائےنیز انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرکے اسپیشل پرسنز میں دینی
کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ابرار حسین عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)